ہالی ووڈ اسٹارز ٹام کروز اور آنا دے آرمس نے باہمی رضامندی سے علیحدگی اختیار کرلی، تاہم دونوں کے درمیان تعلقات خوشگوار ہیں اور وہ اب بھی ایک دوسرے کے اچھے دوست ہیں۔
امریکی جریدے یو ایس ویکلی کے مطابق دونوں اداکاروں نے مصروف پیشہ ورانہ معمولات اور تیزی سے آگے بڑھنے والے تعلق کے باعث یہ فیصلہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم ’ڈیپر‘کی تیاری کے دوران ٹام کروز اور آنا دے آرمس کے درمیان قربت بڑھی، جہاں وہ پانی کے اندر فلمبندی کے مناظر کے لیے ایک ساتھ تربیت حاصل کرتے تھے۔ ابتدا میں یہ تعلق پیشہ ورانہ تھا، تاہم وقت کے ساتھ جذبات نے جگہ بنا لی۔
رپورٹ کے مطابق آنا دے آرمس کو ٹام کروز کی معاون اور مثبت طبیعت پسند تھی، مگر اپنے مصروف شیڈول کے باعث انہوں نے کچھ وقت اور فاصلہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔
فلم ڈیپر، جس کے دوران دونوں کے درمیان تعلقات پروان چڑھے، فی الحال مؤخر کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
