بھارت کے نامور گلوکار کرشنا کمار کناتھ المعروف کے کے رواں ہفتے حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کرگئے۔
کلکتہ میں ہونے والے کنسرٹ کے بعد کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں کے کے کو طبیعت میں بےچینی کی شکایت ہونے پر اسپتال لے جایا جارہا ہے۔
ان کی زندگی کی آخری ویڈیو میں کے کے کو کنسرٹ کے بعد سینے میں درد کی شکایت کے بعد تیز قدموں سے اسپتال جاتے ہوئے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو کو کئی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کیا ہے جس میں لوگوں نے اپنے غمزدہ تاثرات کا اظہار کیا۔
ویڈیو دیکھیں:
A video of #KK after the concert when he was rushed to hospital after complaining ‘uneasiness’. KK looked unwell. #RIPKK #KKLive #Shocking #KKDeath #KKPassesAway #KKDies #RIP #RIPKK pic.twitter.com/GDTOF1lesq
— Kritika vaid (@KritikaVaid91) June 1, 2022
دوسری جانب بالی ووڈ کی مایہ ناز اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے بھی گلوکار ’کے کے‘ کے ہمراہ رئیلٹی شو کی ریکارڈ کے دوران بنا ئی گئی اپنی ایک یاد گار ویڈیو شئیر کی ہے ، جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین افسردہ ہو گئے ہیں۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
کے کے، کے کرئیر پر اک نظر
کے کے کا پہلا البم ’پل‘ 1999 میں آیا تھا اور پھر انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور ایک کے بعد ایک سپرہٹ گانے گائے۔
ان کے سپرہٹ گانوں میں فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ کا گیت تڑپ تڑپ، دس بہانے اور تونے ماری انٹریاں شامل ہیں۔
گلوکار ’کے کے‘ کے گائے گئے گیت شاہ رخ خان، سلمان خان اور دیگر ادکاروں پر فلمائے گئے ہیں۔
انہوں نے ہندی فلموں کے علاوہ دیگر مقامی زبانوں میں بھی گانے گائے ہیں اور کئی ایوارڈز اپنے نام کیے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
