بالی ووڈ میں شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی نژاد بھارتی گلوکار عدنان سمیع کا سال 2000 میں ریلیز ہونے والا گانا ’مجھ کوبھی تولفٹ کرادے‘ اور اس پر ان کا ’فنی‘ سا ڈانس آج بھی لوگوں کونہ صرف یاد ہے بلکہ بے حد پسند بھی کیا جاتا ہے۔
ان کے اس گانے نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا، جہاں ایک طرف ان کے گانے ان کی پہچان بنے وہیں ان کا ’موٹاپا‘ بھی لوگوں کو بھا گیا اور عدنان سمیع کوایسے ہی پسند کیا جانے لگا۔
لیکن اب عدنا ن سمیع کی تازہ ترین تصاویر سوشل میڈیا پر کافی شئیر کی جا رہی ہیں ،جس میں انہوں نے اپنا وزن حیران کن حد تک کم کرکے مداحوں کو حیرت میں ہی ڈال دیا۔
Just Chilling in ‘Kuda Villingili Resort’ in Maldives…Another Paradise!
.#kudavillingiliresort #kudavillingilimaldives #timeandspaceredefined #maldives #adnansami #tripsexotica_tm #bollywood pic.twitter.com/9zFTBDrSeT— Adnan Sami (@AdnanSamiLive) June 23, 2022
گلوکار نے خود کو حیران کن حد تک تبدیل کرلیا ہے جس کی وجہ سے کئی پرستاروں نے انہیں پہچاننے سے انکار کردیا اور تصویر کے کومنٹ باکس میں لکھا کہ ’’آپ عدنان سمیع نہیں کوئی اور ہیں‘‘۔
230 سے 80 کلو وزن کیسے کیا؟ عدنان سمیع کا راز جانئیے
مداحوں نے تصاویر کو خوب پسند کیا، اور ان سے پوچھا کہ انہوں نے 2005 سے اب تک 150 کلو وزن کیسے کم کیا؟
حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں عدنان سمیع نے اس راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایاکہ میں نے ادویات کے استعمال کے بغیر صرف محنت سے وزن کم کیا۔
ان کا کہنا ہےکہ انہیں مسلسل وزن میں اُتار چڑھاؤ کا سامنا رہتا ہے، انہیں فٹ رہنے کے لیے اب بھی کڑی جدوجہد کرنی پڑتی ہے، اس کے ساتھ ہی ڈائٹنگ کا بھی بہت خیال رکھنا پڑتا ہے۔
گلوکار نے بتایا کہ پہلی بار 2007 سے 2008 کے درمیان وزن کم کیا تھا، اس کے بعد سے اب تک یہ زندگی کا حصہ بن گیا ہے، گزشتہ دنوں بھی وزن میں کمی لانے کے لیے ڈائٹنگ کا خاص خیال رکھنے کے ساتھ غذا کی مقدار کو بھی محدود کیا اور ورزش کو اپنی روٹین میں شامل کیا۔
عدنان سمیع کا کہنا ہےکہ وہ اسکواش بھی کھیلتے ہیں جو سخت ورزش کے مترادف ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
