سدھو موسےوالا کے قتل میں ملوث ملزمان جیل میں ہلاک
بھارت کے معروف پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث دو ملزمان جیل میں ہلاک ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں جرائم پیشہ ملزمان سدھو موسے والا قتل کیس کے حوالے سے گونڈیوال صاحب سینٹرل میں تھے، جہاں گزشتہ روز قیدیوں کے درمیان ہونے والی لڑائی میں یہ دونوں مارے گئے۔
اس حوالے سے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گورمیت سنگھ چوہان نے بتایا کہ دونوں ملزمان کو سدھو موسے والا قتل کے علاوہ دیگر کیسوں کا بھی سامنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: موت کے بعد بھی سدھو موسے والا کی مقبولیت میں اضافہ
انھوں نے کہا کہ اس واقعے میں ایک قیدی زخمی ہوا ہے، ان تینوں کا تعلق جرائم پیشہ افراد کے ایک ہی گروہ سے تھا۔
یاد رہے کہ گلوکار سدھو موسے والا کو گزشتہ سال 29 مئی کی شام نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
