
منی لانڈرنگ کیس؛ گرفتار ملزم کا جیکو لین کے حوالے سے اہم بیان
کروڑوں کی منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ملزم سکیش چندرا شیکھر نے بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے حوالےسے نیا بیان دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت میں پیشی کے موقع پر ملزم سکیش کا کہنا تھا کہ جیکولین کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، میں اس کے تحفظ کیلئے موجود ہوں ، جیکولین کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
سکیش چندرا شیکھر کا کہنا تھا کہ بالی وڈ اداکارہ نورا فتیحی نے ان کو جیکولین فرنینڈس کے خلاف بھڑکایا تھا۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
یہ بھی پڑھیں؛ جیکولین فرنینڈس کو گرفتار نہ کرنے پر دہلی عدالت کا اظہارِ برہمی
ملزم کا کہنا تھا کہ جیکولین اور میں ایک سنجیدہ تعلق میں تھے اور میں نے نورا فتیحی کو نظر انداز کرنا شروع کیا، پھر نورا نے مجھے تنگ کرنا شروع کیا اور کہا کہ میں ان کے ایک رشتے دار کو میوزک پروڈکشن کمپنی بناکر دوں۔
واضح رہےکہ ویلنٹائن ڈے کے موقع پر سکیش چندرا شیکھر نے میڈیا رپورٹروں سے درخواست کی تھی کہ وہ اس کی طرف سے جیکولین کو ویلنٹائن کی مبارکباد دے دیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News