
ویرات کوہلی کی سنچری پر انوشکا شرما نے کیا انکشاف؟
بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کی اہلیہ اور اداکارہ انوشکا شرما نے شوہر کی سنچری کرنے پر ان سے متعلق ایسا انکشاف کیا کہ سب حیران رہ گئے۔
گزشتہ روز بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے چوتھے ٹیسٹ میچ کے موقع پر جب ویرات کوہلی نے سنچری اسکور کی تو خوشی میں انوشکا نے ایک پوسٹ شیئر کی۔
یہ بھی پڑھیں:شادی کے پانچ سال بعد ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے زندگی کا انتہائی اہم فیصلہ کرلیا
انوشکا نے ویرات کی اس پرفارمنس پر اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر انکشاف کیا کہ وہ اس وقت بیمار تھے۔
بیماری کے باوجود شاندار بیٹنگ کر کے سنچری بنانے پر انوشکا نے شوہر کی خوب تعریف کی اور ان کی بیٹنگ فارم کو بھی سراہا۔
انہوں نے اس میچ کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی اور کہا کہ بیمار ہونے کے باوجود ہمت سے بیٹنگ قابل تعریف ہے اور اس جذبے نے ہمیشہ مجھے متاثر کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News