
سری دیوی اور ارمیلا کیساتھ ڈانس کرتے ہوئے نروس تھا ، انیل کپور
بالی ووڈ کے سدا بہار ہیرو انیل کپور نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 1997 کی فلم جدائی میں آنجہانی اداکارہ سری دیوی اور ارمیلا کے ساتھ کام اور ڈانس کرتے ہوئے نروس ہوگئے تھے۔
اس فلم کی ریلیز کے 26 سال مکمل ہونے کے حوالے سے انیل کپور نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر اپنے بھائی اور پروڈیوسر بونی کپور، بھابھی سری دیوی اور ارمیلا کے ساتھ اس فلم کی چند تصاویر پوسٹ کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: انیل کپور کی دو فلمیں فلاپ ہونے کی کیا وجہ تھی؟ اداکار نے بتادیا
ساتھ ہی انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ ’جدائی میں کام کرنے کا فیصلہ میرے لیے آسان نہ تھا، لیکن بہت خوش ہوں کہ میں نے اس فلم میں دو خوبصورت اداکاراؤں کے ساتھ کام کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News