کرشمہ کپور نے پولیس افسر کا روپ دھار لیا
ماضی کی بولڈ اور صدا بہاربالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپورکی تین سال بعد شوبز میں واپسی ہو رہی ہے۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق کرشمہ کپور ویب سیریز ’ براؤن‘ میں پولیس افسر کے روپ میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گی۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
یہ بھی پڑھیں: اننیا پانڈے نے خود کو کرشمہ کپور کی ’فین فار لائف‘ قرار دیدیا
کرشمہ کپور کی پہلی فلم ’پریم قیدی‘ 22 جون 1991 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس کی کامیابی کے بعد ان کی دوسری فلم ’پولیس افسر‘ آئی، جس نے بھی کامیابی سمیٹی۔
انہوں نے کیریئر کے آغاز میں ہی ایک کے بعد ایک کامیاب فلم دی اور ان کا شمار 1990 سے 2005 کی سپر ہیروئنز میں شمار کیا جاتا ہے۔
اداکارہ نے اپنے 30 سالہ کیریئر میں 6 درجن کے قریب فلموں میں کام کیا اور متعدد ایوارڈز اپنے نام کیے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
کرشمہ کپور نے 2003 میں 30 سال کی عمر سے قبل کیریئر کے عروج پر پہلی شادی صنعت کار سنجے کپور سے کی تھی مگر 2013 میں دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔
علیحدگی کے تین سال بعد 2016 میں دونوں کے درمیان قانونی طور پر طلاق ہوگئی تھی، جس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے پر سنگین الزامات لگائے تھے۔

کرشمہ کپور نے شوہر سے طلاق کے بعد مختلف انٹرویوز میں بتایا تھا کہ سنجے کپور نے ان سے ان کی شہرت اور دولت کی وجہ سے شادی کی تھی اور یہ کہ ان کے شوہر نے پیسوں کے عوض انہیں فروخت بھی کیا تھا۔
ساتھ ہی اداکارہ نے سابق شوہر اور ساس پر گھریلو تشدد کے الزامات بھی عائد کیے تھے۔
پہلی شادی سے کرشمہ کپور کو 17 سالہ بیٹی سمیرا اور 12 سالہ بیٹا کیان بھی ہیں، جن کی انہوں نے ہی پرورش کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
