
کنگ آف بالی ووڈ کی اہلیہ گوری خان کیخلاف مقدمہ درج
بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کے خلاف ایک عام شہری نے مقدمہ درج کروادیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کے رہائشی جسونت شاہ نے گوری خان کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔
درج کی گئی ایف آئی آر میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ جس کمپنی کی گوری خان برانڈ ایمبیسیڈر ہیں، اس نے 86 لاکھ روپے وصول کرنے کے باوجود فلیٹ کا قبضہ نہیں دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لکھنو میں جائیداد خریدنے والے اس شخص نے ایف آئی آر میں یہ بھی کہا کہ اس نے فلیٹ برانڈ ایمبیسیڈر گوری خان سے متاثر ہو کر خریدا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تلسیانی کنسٹرکشن کے چیف ایم ڈی انیل کمار اور ڈائریکٹر مہیش تلسیانی کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق گوری خان کے خلاف سیکشن 409 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ابھی تک اس حوالے سے شاہ رخ خان یا ان کی اہلیہ گوری خان کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
یہ بھی پڑھیں: گوری خان نے اپنے گھر کی نیم پلیٹ تبدیل کرنے کی وجہ بتادی
The main door of your home is the entry point for your family and friends. So the name plate attracts positive energy… we chose a transparent material with glass crystals that emit a positive, uplifting and calm vibe. #GauriKhanDesigns pic.twitter.com/BklQDZdmxT
— Gauri Khan (@gaurikhan) November 22, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News