ابتدا میں چڈی سنگھ بننے سے کیوں انکار کیا؟ سونو سود نے بتادیا
بالی ووڈ کے 49 سالہ باصلاحیت اداکارسونو سود نے ابتدا میں 2010 کی ہٹ فلم دبنگ میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران سونو سود نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ انکار کے بعد میرے ولن والے کردار (چڈی سنگھ) میں کچھ تبدیلیاں کرکے مجھے فلم کے لئے راضی کیا گیا ۔
انہوں نے بتایاکہ میں نے دبنگ کے بہت سارے سین لکھے اور کیریکٹر کو بدلا اور اسے ذرا سافٹ اور کومیکل بنایا۔

یاد رہے کہ سونو نے اپنا بالی ووڈ کیریئر 2004 کی فلم شہید اعظم سے کیا، اس کے بعد اسی سال یووا، 2005 کی فلم عاشق بنایا آپ نے، 2008 جودھا اکبر اور کنگ از سنگھ اور متعدد فلموں میں کام کیا۔ اب وہ اپنی آئندہ آنے والی فلم فاتح میں نظر آئیں گے
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
