
وزن کم کرنے والی دال کے سوشل میڈیا پر چرچے
اب دال پالک کھا کرتیزی سے وزن کم کیا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر دال پالک کی چاٹ کی ترکیب وائرل ہو رہی ہے جسے کھانے سے وزن کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
جی ہاں اب زیادہ وزن والے لوگ بھی خوش ہو جائے، کیونکہ اب آپ کو سخت ڈائٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
اب سخت ڈائٹ کے بجائے آپ اپنی پنسدیدہ چیز کھا کر اپنے وزن کو کم کر سکتے ہیں۔
:مزید پڑھیں
https://www.bolnews.com/urdu/trending-on-social-media/2022/12/321484/
یہ دال کی ایک ایسی ڈش جسے پالک اور مسالے ملا کر بنایا جاتا ہے جو اس کے ذائقے کو ایک نئی رونق بخشتا ہے۔
پالک ایک صحت بخش اور مزےدار سبزی ہے اور وزن کم کرنے میں بھی کافی حد تک مددگار ثابت ہوتی ہے۔
خوردنی تیلچار کھانے کے چمچ
لہسن کے کٹے ہوئے جوےچار عدد
کالی مرچایک چوتھائی چائے کا چمچ
لونگایک چوتھائی چائے کا چمچ
چار چینیدو عدد
ٹماٹر، کٹے ہوئےدو عدد
پسی ہوئی لال مرچایک چائے کا چمچ
پسی ہوئی ہلدیآدھا چائے کا چمچ
نمکحسب ذائقہ
ٹماٹر کا پیسٹایک کھانے کا چمچ
مونگ کی دال بھگوئی ہوئیتین کپ
گرم مسالاآدھا چائے کا چمچ
پسا ہوا دھنیاآدھا چائے کا چمچ
چکن پائوڈرایک چائے کا چمچ
پانیحسب ضرورت
تیکھی ہری مرچیںچار سے پانچ عدد
کٹی ہوئی پالکآدھا کلو گرام 500 گرام
:ترکیب
ایک چھوٹے برتن میں خوردنی تیل ڈال کر اسے گرم کریں، پھر اس میں کٹا ہوا لہسن، کالی مرچ، لونگ اور دارچینی ڈالیں اور اچھی طرح بھونیں۔
اب اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر ڈالیں اور اچھی طرح بھونیں۔
اب اس میں پسی ہوئی لال مرچ، ہلدی، نمک اور ٹماٹر کا پیسٹ ڈالیں اور اچھی طرح ملائیں۔
اب اس میں بھگوئی ہوئی دال ڈالیں اور اچھی طرح بھونیں۔
اب اس میں گرم مسالا، پسا ہوا دھنیا اور چکن پائوڈر ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
اب اس میں پانی اور ہری مرچیں ڈال کر اچھی طرح بھونیں اور ڈھکنا دے کر 8 منٹ تک دم دے دیں تاکہ دال اچھی طرح گھل جائے۔
اب اس میں ابلی ہوئی پالک ڈالیں اور اچھی طرح ملائیں۔
اب اس میں پانی ڈال کر اچھی طرح بھونیں اور ڈھکنا دے کر ہلکی آنچ پر 5 سے 8 منٹ کے لیے دم دے دیں۔
گرما گرم مزے دار پالک دال تیار ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ترکیب کو متعدد صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا اکثر منفر کھانوں کی ترقیب کی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News