آلو کے سنیکس کی منفرد ریسیپی وائرل
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں آلو کے سنیکس کو کچھ الگ طریقے سے بنتے دیکھا جا سکتا ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ناشتے کو منفرد بنانے کے لیے آلو کے سنیکس کو منفرد ریسیپی کے مطابق تیار کیا جا رہا ہے۔
آلو ایک سبزی ہے جسے ہم سب پسند کرتے ہیں اور مختلف کھانوں میں اسے شامل کرنے کے لیے مختلف انداز سے تیارکر تے اور پھر اسے لطف اندوز ہو کر کھاتے ہیں۔
ایسی ہی آلو کی مدد سے ہم جو سنیکس بنانے جا رہے ہیں اسے آج کل ناشتہ اورشام کے اوقات میں بڑے شوق سے کھایا جا رہا ہے۔
: اجزا اور : ترقیب
بھارتی شیف میگھنا کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے سب سے پہلے دھنیا، میتھی کے بیج، سونف، زیرہ اور پوری سرخ مرچوں کو بھون کر خشک کیا اور اس کے بعد اس کا پاؤڈر بنا لیں۔
اس کے بعد ابلے ہوئے آلو کو ان کی جلد کے ساتھ ہلکے سے دباتے اور پھر آلو کو دونوں طرف کو تھوڑا سا مکھن میں شیلو فرائین کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
پھرتھوڑا سا نمک، خشک مسالہ اور تل چھڑکیں اور دونوں طرف سے کرسپی ہونے تک پکایا۔
انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو متعدد لوگ لائک کر چکے ہیں جبکہ بہت سے سوشل میڈیا صارفین اس ڈش کے حوالے سے اپنی مختلف رائے بھی کمنٹس میں دے رہے ہیں۔
:مزید پڑھیں
https://www.bolnews.com/urdu/amazing/2022/12/919468/
اس سے قبل بھی لوکی کٹلس بنانے کی تقریب بتائی گئی تھی جس کو بنا کرکھانے پر وزن میں تیزی سے کمی واقع ہونے کے حوالے سے بھی معلومات فراہم کی گئی تھی۔
جی ہاں اب زیادہ وزن والے لوگ بھی خوش ہو جائے، کیونکہ اب آپ کو سخت ڈائٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
اب سخت ڈائٹ کے بجائے آپ اپنی پنسدیدہ چیز کھا کر اپنے وزن کو کم کر سکتے ہیں۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیف نےایک لوکی کو کدو کش کیا اُس میں مصالحہ نمک شامل کیے اور کٹلس کا بنائے اور پھر اسے اٹیپ میں رکھ دیا تاکہ لوکی کو گلا یا جا سکے اور اُس کے بعد کم تیل میں اسے تل لیا۔
بس اب کم تیل میں کٹلس سیک کر کھانے سے آپ لوگ اپنی وزن میں کافی حد تک کی کمی لا سکتے ہیں کیونکہ لاکی وزن کم کرنے کے لیے کافی کار آمد ہوتا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو متعدد صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا اکثر منفر کھانوں کی ترقیب کی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
