
کراچی میں نگلیریا اور کانگو وائرس نے دو افراد کی جان لے لی ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں کانگو وائرس میں مبتلا ایک اور شخص دم توڑگیاجس کے بعد شہر میں کانگو وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق کانگو وائرس سے لیاری کا رہائشی 52 سالہ محمدحسین جان کی بازی ہار گیا جبکہ رواں سال کانگو وائرس سے اب تک ملک بھر سے15 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق اورنگی، میٹروول سائٹ، گڈاپ، لانڈھی، ملیر، صدر اور کورنگی سے ہے۔
اس کے علاوہ آج کراچی میں نگلیریا کے باعث بھی ایک مریض انتقال کر گیا۔
محکمہ صحت کا کہنا ہےکہ 16 سال کا صہیب محمود آباد کا رہائشی تھا اور تین روز سے کالا پل پر واقع نجی اسپتال میں زیر علاج تھا۔
محکمہ صحت کے مطابق شہر میں رواں سال نیگلیریا سے اموات کی تعداد 12 ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News