
ماہرین صحت نے اس موسم کے لیے ملک بھر میں نگلیریا الرٹ جاری کرتے ہوئے لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
نگلیریا‘ ایک ایسا امیبا ہے، جو اگر ناک کے ذریعے دماغ میں داخل ہوجائے تو دماغ کو سوزش میں مبتلا کردیتا ہے، جس سے انسان کی موت واقع ہوجاتی ہے، یہ جرثومہ گرم پانی میں تیزی سے پرورش پاتا ہے۔ اس موذی بیماری کا فی الوقت علاج ممکن نہیں۔
یہ وائرس عموماً سوئمنگ پولز ،تالاب سمیت ٹینکوں میں موجود ایسے صاف پانی میں پیدا ہوتا ہے، جس میں کلورین کی مقدار کم ہوتی ہے ۔ شدید گرمی بھی نگلیریا کی افزائش کا سبب بنتی ہے۔
نگلیریا کی اہم علامات میں گردن توڑ بخار ہونا،گردن میں اکڑ محسوس ہونا،چڑچڑا پن محسوس ہونااور الٹیاں ہونا شامل ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان علامات کے لیے گھریلو ٹوٹکے اپنانے سے گریز کریں۔
ماہرین کے مطابق گرم اور مرطوب موسم نیگلیریا جراثیم کی افزائش کے لیے موزوں ترین ہے چنانچہ اس موسم میں کھڑے پانی میں نہانے سے گریز کریں۔سوئمنگ کرتے ہوئے ناک کے لیے نوز پیڈز کا استعمال کریں۔
گھروں میں موجود ٹینکوں کو سال میں کم سے کم دو بار صاف کیا جائے، کلورین کی گولیوں کا استعمال کیا جائے، پینے اور وضو کیلئے پانی کو 100 ڈگری سینٹی گریڈ پر ابالنا نگلیریا کے خاتمے کا باعث بنتا ہے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اس سے بچاؤکا واحد حل یہ ہے کہ طے شدہ بین الاقوامی معیار کے مطابق پانی میں کلورین کا استعمال کیا جائے تو نگلیریا وائرس کو پیدا ہو نے سے روکا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News