Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریبیز ڈے (سگ گذیدگی) کادن منایا جارہا ہے

Now Reading:

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریبیز ڈے (سگ گذیدگی) کادن منایا جارہا ہے
World Rabies Day

عالمی  ادارہ  صحت  کی جانب سے  آج دنیا بھر میں   ریبیز ڈے یا سگ گذیدگی  کا دن  منایا جارہا ہے ۔

 اس دن کو منانے کا مقصد ہر سال کتے کے کاٹنے سے  لگنے والی  بیماری کی  روک  تھام  کے  بارے  میں  شعور بیدار کرنے  اور اس  خوفناک بیماری  کو شکست  دینے  کے لئے احتیاطی  تدابیر  کے بارے  میں  آگاہی  فراہم کرنا ہوتا ہے۔

پاکستان کو سالانہ 10 لاکھ اینٹی ریبیز ویکسین کی ضرورت ہوتی ہے جس کا صرف 7 فیصد ملکی سطح پر تیار کیا جاتا ہے پاکستان  میں ریبیز کی ویکسین   کی کمی ہونے  کی وجہ سے ہر سال 5  ہزار  افراد   کی  ذندگیاں   ختم ہوجاتی  ہیں۔

 سندھ بھر میں   آوارہ  کتوں  کے کاٹنے  کے واقعات  میں  دن بدن اضافہ  ہو رہا ہے  ۔  جبکہ  ہیلتھ  ڈیپارٹمنٹ  کی جانب سے  بار بار  آگاہ  کیے جانے کےباوجود ویکسین کی کمی  اور احتیاطی  تدابیر نہ  ہونے کی وجہ سے خطرناک حد تک اضافہ  قابل تشویش ہے۔

رواں  ماہ ستمبر میں  جناح  ہسپتال کی  جانب سے ریبیز کے مریضوں کی  رپورٹ  جاری کی گئی ہے. جناح ہسپتال کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس کے مطابق ہسپتال میں سندھ بھر میں ریبیزکے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

Advertisement

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق سندھ میں کتوں کے کاٹنے سے 9 ماہ کے دوران جناح اسپتال کراچی میں 7 ہزار 741 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

 کتوں کے کاٹنے کاشکارافراد میں 6 ہزار 779 مرد جبکہ 962 خواتین شامل ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق جنوری میں 760، فروری میں 918، مارچ میں 1180، اپریل میں 1049، مئی میں 836، جون میں 768، جولائی میں 855، اگست میں 804، ستمبر میں 571 میں کتوں کے کاٹنے کے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔

دوسری جانب محکمہ صحت سندھ نے بھی  ابتدائی 5 ماہ  کی  رپورٹ  جاری کی ہے ۔

 محکمہ سندھ  کی    جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق رواں برس کے پہلے پانچ ماہ میں 69 ہزار سے زیادہ کتے کے کاٹے کے کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سب سے زیادہ واقعات لاڑکانہ اور سب سے کم کراچی ڈویژن میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

لاڑکانہ ڈویژن میں کتے کاٹے کے کیسز کی تعداد 22 ہزار 822 ہے، حیدرآباد ڈویژن میں لگ بھگ 21 ہزار، شہید بینظیر آباد ڈویژن میں 12 ہزار سے زیادہ، میر پور خاص ڈویژن میں چھ ہزار 774 اور کراچی ڈویژن میں 320 واقعات پیش آئے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ چند سال قبل بلدیاتی اداروں نے آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم کا آغاز کیا تھا تو ایک غیر سرکاری تنظیم نے اس کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔ اس تنطیم کا کہنا تھا کہ کتوں کو زہر دیکر مارنے کی بجائے اس کی نس بندی کی جائے۔

28 ستمبر کو ریبیز ویکیسین کے موجد فرانسیسی کیمسٹ اور مائکرو بائیوولوجسٹ لوئس پاسچر کی  برسی  بھی منائی جاتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر