Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا میں سانس کی بیماریوں میں اضافہ، ای سگریٹس پر پابندی

Now Reading:

امریکا میں سانس کی بیماریوں میں اضافہ، ای سگریٹس پر پابندی
new york banned e cigratess

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک بھر میں دن بہ دن سانس کی بیماریوں میں اضافے کے سبب ای سگریٹس پر پابندی کا اعلان کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ لوگوں کی صحت ای سگریٹ کی وجہ سے بری طرح متاثر ہو رہی ہے اور وہ موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔

ٹرمپ نے ای سگریٹس کہ حوالے سے اعلان کیا کہ الیکٹرانک سگریٹ، اس کے آلات اور مختلف ذائقوں والی نکوٹین سے بھرے سگریٹ پر مکمل پابندی عائد کی جا رہی ہے۔

ای سگریٹ کے حوالے سے امریکی ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ زیادہ تر سانس کی بیماری میں مبتلا افراد نے مختلف پھلوں کے ذائقوں والے اجزاء سے بھرے سگریٹ کا استعمال کیا تھا۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ای سگریٹ کاروبار بن گیا ہے لیکن اس کے استعمال سے لوگوں کی صحت پر برا اثر پڑ رہا ہے خاص طور پر نوجوان نسل اس کے استعمال سے اپنی صحت اور مستقبل برباد کر رہے ہیں اور اس سے بہت مسائل جنم لے رہے ہیں جس کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے۔

Advertisement

گزشتہ چند سالوں میں امریکا کے اندر بچوں میں ای سگریٹ کے استعمال کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے اور ایک اندازے کے مطابق 30 لاکھ سے زائد بچے اس بری عادت میں مبتلا ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر