
شہر قائد میں ڈینگی میں ڈینگی کے بعد کانگو کا وائرس بھی بے قابو ہوگیا ہے۔
آج کراچی میں کانگو وائرس کا ایک اور مریض زندگی کی بازی ہار گیا۔
کراچی کے نجی ہسپتال آغا خان میں زیر علاج 54 سالہ حبیب خان دم توڑ گیا حبیب خان لیاری کا رہائشی تھا۔ جبکہ کانگو سے متاثرہ ایک اور مریض 62 سالہ محمد داد کی حالت تشویشناک ہے محمد داد نجی اسپتال میں زیرعلاج ہے۔
شہر میں کانگو سے جان بحق افراد کی تعداد 17 ہوگئی ہے جبکہ اب تک کانگو سے متاثرہ افراد کے 30 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
گزشتہ روز کوئٹہ میں بھی کانگو وائرس میں مبتلا ایک مریض مرتضیٰ دم توڑ گیا تھا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق مرتضیٰ کو چند روز قبل نجی ہسپتال میں کانگو وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد فاطمہ جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر سے 47 مریضوں کو کانگو کے شبہ میں فاطمہ جناح اسپتال لایا گیا، جس میں سے 26 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ تاحال 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News