Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک بھرمیں ڈینگی کےحملےجاری،مزیدنئے کیسزرپورٹ

Now Reading:

ملک بھرمیں ڈینگی کےحملےجاری،مزیدنئے کیسزرپورٹ
ڈینگی

ملک بھرمیں ڈینگی کےحملےجاری، پنجاب میں ڈینگی وائرس پنجاب سمیت ملک کے دیگرصوبوں سےمزیدکیسز رپورٹ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پچھلےچوبیس گھنٹوں میں پنجاب میں 131نئے مریض سامنے آئےجبکہ 151 مریض ڈسچارج ہوئے ہیں۔ راولپنڈی میں 115، لاہور میں 02، اٹک میں 03، ڈی جی خان اور چکوال سے ایک ایک کیس سامنے آیا۔

سرگودھا سے 04، گوجرانوالہ لیہ ،مظفرگڑھ،ٹوبہ اور شیخوپورہ سے ایک ایک کیس سامنے آیا۔اس وقت پنجاب بھرمیں زیرعلاج مریضوں میں سے 08 مریض انتہائی نگہداشت میں جبکہ باقی خطرے سے باہر ہیں۔

ڈینگی ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کے مطابق پنجاب میں رواں سال یکم جنوری سے 14اکتوبر تک ڈینگی سے 10اموات ہوئی ہیں۔

 گذشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں ایک لاکھ 62ہزار 316ان ڈور اور 37ہزار 89آوٹ ڈور مقامات کو چیک کیا جبکہ1208مقامات سے لاروا کوتلف کیا۔

Advertisement

پنجاب بھر سے ڈینگی لاروا کی موجودگی اور غفلت برتنے پر 61 کمرشل مقامات کے خلاف مقدمات درج جبکہ 20 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ڈینگی لاروا کی موجودگی پر 732افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ راولپنڈی میں اس وقت 05 موبائل ہیلتھ یونٹس کام کررہے ہیں۔

راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید114 شہری ڈینگی کا نشانہ بنے۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں اب تک 6377شہری ڈینگی کا نشانہ بن چکے۔

راولپنڈی میں ڈینگی اب تک 26 قیمتی جانیں لے چکا ہے۔ راولپنڈی کے اسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کی آمد جاری ہے۔

ذرائع محکمہ صحت کاکہناہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پوٹھوہار ٹائون سے مزید47 افراد ڈینگی کانشانہ بن گئے۔ شہراور کینٹ سے مزید 45 افرادڈینگی کا شکارہوئے۔

ذرائع محکمہ صحت کا کہناہے کہ درجہ حرارت گرنے تک ڈینگی کا خطرہ برقرار رہے گا۔

Advertisement

دوسری جانب سندھ میں بھی ڈینگی وائرس قابو نہ آسکا۔کراچی میں ڈینگی وائرس سے ایک اور ہلاکت سامنے آگئی۔جس میں اجمیر نگری کی رہائشی خاتون ڈینگی کے باعث نجی اسپتال میں دم توڑ گئیں۔ ڈینگی سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد متاثر ہوئے تھے دو افراد اب بھی نجی اسپتال میں داخل ہیں۔ کراچی میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی۔

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 44افرادمیں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی۔صوبہ  میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 5229ہوگئی۔

ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق پشاور میں بھی مزید 12افراد ڈینگی کا شکار ہوئے۔ پشاور میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2190ہوگئی ہے۔

ڈینگی رسپانس یونٹ کا کہناہے کہ صوبے کے اسپتالوں میں تاحال 157 مریض زیرعلاج ہیں جہاں علاج کے بعد 5073مریضوں کو فارغ کیا جاچکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر