ایم آئی ٹی ایکٹ کے خلاف پنجاب اور پشاور میں ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری ہے، ہڑتال کے باعث مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گرینڈ ہیلتھ الائنس کی کال پر ملتان سمیت پنجاب بھر کے سرکاری اسپتالوں میں چھٹے روز بھی ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری ہے، ہڑتال کے باعث اسپتالوں کی او پی ڈیز،آپریشن تھیٹر،لیب ریڈیالوجی ڈیاپرٹمنٹس بند ہیں، جس کے باعث دور دراز سے آئے مریض شدید اذیت سے دوچار ہیں۔
دوسری جانب پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں بھی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی جانب سے ہڑتال اور احتجاج بدستور جاری ہے سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز بدستور بند ہیں۔
صوبائی حکومت نے سینیئر ڈاکٹرز کو شامل کرکے ہڑتالی ڈاکٹرز سے مذاکرات کیلئے کوششوں کا اۤغاز کر دیاہے۔
تازہ اطلاع کے مطابق ہڑتالی داکٹروں کی اکثریت وزیر صحت کی موجودگی میں حکومت سے مذاکرات کرنے کی حامی نہیں ہے جبکہ حکومت بھی وزیر صحت اور ہسپتالوں کے چیف ایگزیکٹیو وزیراعظم کے کزن نوشیروان برکی میں سے کسی کو ہٹانے تیار نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
