Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی : نگلیریا کا ایک  اور مریض اپنی جان کی بازی ہار گیا

Now Reading:

کراچی : نگلیریا کا ایک  اور مریض اپنی جان کی بازی ہار گیا
naegleria killed one in Karachi

کراچی والوں کیلئےایک کے بعد ایک مشکل،پہلے ڈینگی نے جینا دوبھرکیا اوراب نگلیریا وائرس جان کا دشمن بن گیا ہے ۔

کراچی میں نگلیریا وائرس  کا ایک اورمریض دم توڑ گیا ۔  انیس سالہ حمید اللہ جناح ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گیا۔

کراچی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی نے کہا ہے کہ اسپتال میں زیرِ علاج نگلیریا کا مریض انتقال کر گیا ہے۔

ایم ایس جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا  تھا کہ مریض کو تیز بخار کی حالت میں جے پی ایم سی لایا گیا تھااور مریض  کی حالت کافی تشویشناک تھی ۔ جسے آئی سی یو میں رکھا گیا تھا تاہم وہ  جانبرنہ ہوسکا ۔

حمید اللہ  کی موت کے بعد رواں برس  شہر میں مہلک وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 15 تک جا پہنچی ہے ۔۔

Advertisement

جب کہ جناح  ہسپتال میں نگلیریا کا پہلا کیس رواں سال 18  اپریل  کو اسپتال لایا گیا تھا ۔جہاں اورنگی ٹاون سے تعلق رکھنے والا 21  سالہ انیس اسلم  دوروز بعد دم توڑ گیا تھا۔

 نگلیریا ایک ایسا امیبا ہے، جو اگر ناک کے ذریعے دماغ میں داخل ہوجائے تو دماغ کو پوری طرح چاٹ جاتا ہے، جس سے انسان کی موت واقع ہوجاتی ہے، یہ عموماً گرم پانی میں تیزی سے پرورش پاتا ہے۔

یہ وائرس عموماً سوئمنگ پولز، تالاب سمیت ٹینکوں میں موجود ایسے پانی میں پیدا ہوتا ہے، جس میں کلورین کی مقدار کم ہوتی ہے، شدید گرمی بھی نگلیریا کی افزائش کا سبب بنتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر