Advertisement
Advertisement
Advertisement

جیکب آباد اورحافظ آبادکےاسپتالوں میں بروقت طبی امدادنہ ملنےپر 9بچےجاں بحق

Now Reading:

جیکب آباد اورحافظ آبادکےاسپتالوں میں بروقت طبی امدادنہ ملنےپر 9بچےجاں بحق
4 minor child died due to lack of oxygen

جیکب آباد کےنجی اسپتال میں مبینہ طورپرآکسیجن ختم ہونےپر 4 نومولودبچےجبکہ پنجاب کے ضلع حافظ آبادکے ڈی ایچ کیواسپتال کی نرسری میں بروقت  طبی امدادنہ ملنےپر 5 بچےجاں  بحق ہوگئے۔بچوں کی ہلاکت پرلواحقین نےاسپتال انتظامیہ کےخلاف شدیداحتجاج کیا۔

 تفصیلات کےمطابق سندھ کےشہرجیکب آبادکےعلاقے ٹھل کےایک نجی اسپتال کےانکیوبیٹر میں مبینہ طورپرآکسیجن ختم ہونےپرزیرعلاج 4 نومولوددم توڑگئے۔

بچوں کی ہلاکت پرلواحقین نےنجی اسپتال کےخلاف احتجاج کیااورالزام عائدکیاکہ بچےاسپتال انتظامیہ کی غفلت اورلاپروائی کےباعث انتقال کرگئےہیں۔ دوسری جانب نجی اسپتال انتظامیہ کا کہناہےکہ آکسیجن ختم ہونےپردوسراآکسیجن سلینڈرلگایاجارہاتھاکہ اس دوران بچےدم توڑگئے۔

 بچوں کےلواحقین نےمطالبہ کیاکہ اسپتال انتظامیہ کےخلاف قانونی کارروائی کی جائے،تاہم محکمہ صحت اورضلعی انتظامیہ کی جانب سےاب تک اسپتال کےخلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاسکی ہے۔

 جبکہ ایساہی ایک افسوس ناک واقعےمیں صوبہ پنجاب کےضلع حافظ آباد کےڈی ایچ کیواسپتال کی نرسری میں بروقت طبی امدادنہ ملنےپرپانچ بچےجاں بحق ہوگئےہیں ۔

Advertisement

جاں بحق ہونےوالےپانچ بچوں میں سےدوبچوں کاتعلق جلالپوربھٹیاں جبکہ تین کاتعلق مختلف علاقوں سےہے،واقعے کےبعدلواحقین نےشدیداحتجاج کرتےہوئےاسپتال عملےکےخلاف فوری کارروائی کامطالبہ کیاہے۔

لواحقین نےالزام عائدکرتےہوئےبتایاکہ گزشتہ شب نرسری وارڈمیں بروقت طبی امدادنہ ملنےپر بچوں کی موت ہوئی، بچوں کی حالت بگڑنےپرنرسری وارڈمیں تعینات ڈاکٹراورنرسزکوبلایا گیا تووہ اپنےکمرےمیں سوئےرہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور کی فضا خطرنات ترین حد تک آلودہ قرار، نئی دہلی دوسرا آلودہ ترین شہر
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر