Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

موٹر بائیک ایمبولینس سروس کی دوسری سالگرہ کا انعقاد

Now Reading:

موٹر بائیک ایمبولینس سروس کی دوسری سالگرہ کا انعقاد
Rescue 1122

موٹر بائیک ایمبولینس سروس کی دوسری سالگرہ کا انعقاد ہو گیا۔

موٹربائیک ایمبولینس سروس نے دوسالوں میں اوسط 4 منٹ ریسپانس ٹائم برقراررکھتے ہوئے387000 سےزائد ایمرجنسیزپرریسپانڈ کیا۔

اس سلسلے میں ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر لاہور میں ایک بروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی بانی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر تھے۔

ڈاکٹر رضوان نصیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موٹربائیک ایمبولینس سروس کی بدولت تنگ گلیوں،زیادہ ٹریفک والے علاقوں میں روڈ ٹریفک حادثات اور میڈیکل ایمرجنسیز میں ریسپانس ٹائم بہتر ہوا ہے۔

رضوان نصیر نے ڈویژنل ہیڈکوارٹرزکے ضلعی افسران، موٹر بائیک ایمبولینس سروس کے سٹاف اور ریسکیورز کو موٹر بائیک ایمبولینس سروس کا دوسال مکمل ہونے پر مبارکباد دی اور موٹر بائیک ایمبولینس سروس کے سٹاف اور آفیسر کو خراج تحسین پیش کیا۔

Advertisement

 ڈی جی ریسکیو پنجاب نے مزید کہا کہ موٹر بائیک فرسٹ ریسپانڈرز کی وجہ سے ریسکیو1122کی آپریشنل استعداد کار میں واضع اضافہ ہوا ہے۔

رضوان نصیر نے کہا کہ موٹر بائیک ایمبولینس سروس تربیت یافتہ میڈیکل سٹاف کے ساتھ ساتھ جدید آلات بشمول،بلڈ پریشر مانیٹر، لائف سیونگ میڈیسن،گلوکو میٹر، پلس آکسیمیٹر، پورٹ ایبل آکسیجن سلنڈر، سروائیکل کالر، ائیر وے اور برن کٹ، ٹرامہ کٹ، سپلنٹس اورآٹومیٹیڈ ایکسٹرنل ڈیفیبرلیٹر کے ساتھ پنجاب بھر میں روزانہ کی بنیاد پر اوسطاً700ایمرجنسیز پر ریسپانڈ کر رہی ہے۔

ڈی جی ریسکیو نے کہا کہ ریسکیو1122کی پیشہ وارانہ تربیت کی بدولت موٹر بائیک سٹاف روزانہ کی بنیاد پر 35فیصد حادثات کو جائے حادثہ پر ہی منیج کر لیتا ہے جس کی بدولت ہسپتالوں پر بھی ایمرجنسی کے مریضوں کا بوجھ کم ہوا ہے۔

مزید برآں ریسکیو 1122اپنے وسائل کوموثر طریقے سے برؤے کا ر لاتے ہوئے اپنے جامع ایمرجنسی منیجمنٹ سسٹم کی بدولت اورجائے حادثہ پر بروقت ریسکیو سروس کی فراہمی کی وجہ سے زندگی کی بقاء کی شرع میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے حادثے کے شکار لوگوں کو پنجاب بھر میں احساس تحفظ حاصل ہوا ہے۔

موٹربائیک ایمبولینس سروس کی تقریب میں ریسکیو ہیڈکوارٹرز کے سنیئر افسران اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر لاہورشاہد وحید قمر، ایمرجنسی آفیسر رضوان چوہدری، ترجمان ریسکیو پنجاب فاروق احمد اورکثیر تعداد میں ریسکیورز نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ موٹر بائیک ایمبولینس سروس  10 اکتوبر 2017کو پنجاب کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں لاہور، راولپنڈی،ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور سرگودھا میں 900موٹربائیک ایمبولینس سروس اور تربیت یافتہ ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن سے شروع کیا گیا تھا۔

Advertisement

موٹر بائیک ایمبولینس سروس نے 10اکتوبر 2017سے 10اکتوبر 2019تک195106روڈ ٹریفک حادثات، 152408میڈیکل ایمرجنسیز،8150بلندی سے ہونے والے حادثات، 11648کام کے دوران پیش آنے والے حادثات، 8773الیکٹرک شاک، ڈیلیوری اور انیمل ریسکیو، 109ڈوبنے کے واقعات، 6462جرائم کی وجہ سے ہونے والے حادثات، 4533آگ کے حادثات،195عمارتیں منہدم ہونے کے حادثات اوراس کے علاوہ کئی ایمرجنسیز پر ریسکیو سروس فراہم کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سانپ کا کاٹنا جان لیوا کیوں ثابت ہوتا ہے؟
جسمانی وزن میں کمی کے لئے یہ عادت اپنائیں۔۔۔
وہ علامات جو ڈپریشن کی طرف اشارہ کرتی ہیں!
انٹرنیٹ پر وقت گزارنے سے ہماری شخصیت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ جانیے
موسمِ گرما میں صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو اِن غذاؤں کا استعمال کریں!
کووڈ 19 ویکسین ہارٹ فیلئر کے مریضوں کے لیے مفید قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر