
شہر قائد میں جان لیوا ڈینگی وائر س نے اپنے پنجے گاڑ دئے۔ ڈینگی پریونیشن اینڈ کنٹرول پروگرام کے مطابق کراچی میں یومیہ ڈینگی کے 100 کیسز سامنے آرہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈینگی کے مریضوں میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے۔
ڈینگی پریونیشن اینڈ کنٹرول پروگرام کے مطابق کراچی میں یومیہ ڈینگی کے 100 کیسز سامنے آرہے ہیں ۔
وائرس میں مبتلا ہونے پر مزید 30 افراد کو اسپتال میں داخل کروادیا گیا۔ان مریضوں کا تعلق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایف سے ہےجنہیں حبیب میڈیکل اور قریبی نجی اسپتال داخل کروادیا گیا ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق 24گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں مجموعی طور پر مزید 123 شہری ڈینگی کا شکار ہو گئے۔جبکہ رواں ماہ میں صوبے بھر سے ایک ہزار 1 سو 86 شہری ڈینگی کا شکار ہوئے۔
24 گھنٹوں میں کراچی سے 115 شہری ڈینگی کا شکار ہو ئے جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع سے 8 کیسز رپورٹ ہوئے ۔
کراچی سے رواں سال 4 ہزار 1 سو 51 جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع سے 252 شہری ڈینگی کا شکار ہو چکے ہیں۔
صوبے بھر میں ڈینگی سے اب تک 15 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔
گزشتہ سال 2088 شہری ڈینگی سے متاثر ہوئے جن میں سے 2 جاں بحق بھی ہوئے۔2017 میں 2927 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے تھے جن میں سے 12 جاں بحق ہوئے۔
ڈینگی کے مریضوں میں روز بہ روز اضافہ متعلقہ اداروں کی ناکامی کا ثبوت پیش کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News