Advertisement
Advertisement
Advertisement

راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو، 24 گھنٹوں میں مزید 150 شہری ڈینگی بخار میں مبتلا

Now Reading:

راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو، 24 گھنٹوں میں مزید 150 شہری ڈینگی بخار میں مبتلا
ڈینگی

راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو ہو گیا ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 150 شہری ڈینگی بخار میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں راولپنڈی ڈینگی مچھر سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ضلع بن چکا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 150 شہری ڈینگی بخار میں مبتلا ہوچکے ہیں جبکہ ڈینگی بخار سے 34 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں ڈینگی  کے حملوں میں دن بہ دن اضافہ دیکھا جا رہا ہے ،تا زہ ترین اطلا عات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 150 افراد ڈینگی بخار میں مبتلا ہوچکے ہیں جبکہ ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 7 ہزار آٹھ سو 86 ہوچکی ہے۔

افسوس نا ک امر یہ ہے کہ راولپنڈی سیکرٹری ہیلتھ کا کیمپ آفس، وزیراعلی کی سخت ہدایات اور تینوں الائیڈ ہسپتالوں میں اضافی انتظامات کے باوجود ڈینگی مچھر کسی کے قابو میں نہیں آرہا۔

 ڈینگی مچھر کو شکست دینے کے لیے پنجاب حکومت نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو بھی تبدیل کیا تھا اور لاہور سے ڈینگی ایکسپرٹس کی ٹیمیں اور موبائیل ہیلتھ یونٹس بھی راولپنڈی منتقل کردئیے گے تھے لیکن ڈینگی  مچھرپر کنٹرول نہیں ہو رہا۔

Advertisement

 یہ امر بھی قابل تو جہ ہے کہ شہریوں پر ڈینگی کے وار سے معمولات زندگی بھی  بری طرح متاثر ہورہے ہیں، راول پنڈی سمیت ملک بھر میں ڈینگی نے تباہی مچا دی ہےجس کے باعث ایک ہی گھر میں کئی کئی افراد ڈینگی کا شکار ہیں۔

قومی ادارۂ صحت کے ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے صرف دو بڑے اسپتالوں پمز اور پولی کلینک میں ہی ڈینگی کے ساڑھے آٹھ ہزار سے زائد پازیٹو کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر