Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں ایک ہی دن میں ڈینگی کے 144 نئے کیسز سامنے آگئے

Now Reading:

کراچی میں ایک ہی دن میں ڈینگی کے 144 نئے کیسز سامنے آگئے
Dengue

کراچی میں ایک ہی دن کے دوران ڈینگی کے مزید 144 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطا بق کراچی میں چو بیس گھنٹوں کے دوران  ڈینگی کے 144 نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد صرف کراچی میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 2 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

ڈینگی سرویلنس سیل کے مطابق ایک ہی دن میں 144 نئے کیس سامنے آئے،ماہ اکتوبر میں کراچی میں متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار 140 تک پہنچ گئی ہے، رواں سال صرف کراچی میں 5 ہزار 183 جبکہ مجموعی طور پر سندھ میں 5 ہزار 518 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے۔

ڈینگی سرویلنس سیل کے مطابق سندھ میں ڈینگی سے اموات کی تعداد 18 ہوچکی ہے جبکہ گزشتہ روز وزارت صحت کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ملک بھر میں ڈینگی کیسز کی کل تعداد 30 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اب تک وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کے 8 ہزار 245 کیس سامنے آئے، پنجاب میں 6 ہزار 629، سندھ میں 5 ہزار 109، پختنوخواہ میں 5 ہزار 229، قبائلی اضلاع میں 463، بلوچستان میں 2 ہزار 776 اور آزاد کشمیر میں 13 سو 38 ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے رواں برس گلگت بلتستان سے کوئی ڈینگی کیس سامنے نہیں آیا۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اب تک اسلام آباد میں ڈینگی سے 16 اموات ہو چکی ہیں، اسی طرح پنجاب میں 10، بلوچستان میں 3 اور آزاد کشمیر میں ڈینگی سے ایک ہلاکت ہوئی جبکہ پختونخواہ اور قبائلی اضلاع میں ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپو رٹ نہیں کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر