Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک بھر میں ڈینگی کےوارجاری، مزیدکیسزرپورٹ

Now Reading:

ملک بھر میں ڈینگی کےوارجاری، مزیدکیسزرپورٹ
ڈینگی

موسمیاتی تبدیلی کےساتھ ملک بھر میں ڈینگی کےوارجاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کے نشتر اسپتال میں ڈینگی کے تین نئے کیس سامنے آگئے،نشتر اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں 9مریض زیرعلاج ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق زیرعلاج مریضوں میں سے 6میں ڈینگی کی تصدیق ہوگئی جبکہ دومریضوں کی رپورٹ آناباقی ہے۔

اسپتال میں زیرعلاج مریضوں کا تعلق جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہے۔

دوسری جانب صوبہ خیبرپختونخوا میں مزید 44 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوگئی۔

Advertisement

خیبرپختونخوامیں متاثرہ مریضوں کی تعدادبڑھ کر6ہزار751ہوگئی۔ ڈینگی رسپانس یونٹ کےمطابق ضلع پشاورمیں بھی 10افراد کو ڈینگی مچھرنےکاٹ لیا۔

ڈینگی رسپانس یونٹ کےمطابق صرف پشاور میں اب متاثرہ کیسز کی تعداد2ہزار575 ہوگئی ہے۔

ڈینگی رسپانس یونٹ نےمزیدبتایاکہ صوبےبھرکےاسپتالوں میں نئے 22 متاثرہ مریضوں کوداخل کرادیا گیا ہےجبکہ اب بھی اسپتالوں میں 90 مریض زیرعلاج ہیں۔

ڈینگی رسپانس یونٹ کاکہناہے کہ صوبے میں 6ہزار665مریضوں کو علاج کی فراہمی کےبعد فارغ کیاجاچکا ہے۔

ادھر سکھر میں گذشتہ روزمیئر بیرسٹر ارسلان شیخ نے سول اسپتال میں قائم ڈینگی وارڈ کا دورہ کیا۔سکھر میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران ڈینگی کے 37 کیس سامنے آئے جنہیں مکمل طبی امداد فراہم کی گئی۔ سول اسپتال میں ڈینگی وارڈ کے فوکل پرسن ڈاکٹر شاہد نے میئر ارسلان شیخ کو ڈینگی مریضوں سے متعلق بریفنگ دی جس کےبعدمیئر نے ڈینگی وارڈ،خواتین وارڈ اورایمرجنسی یونٹ سمیت دیگر شعبوں کا جائزہ لیا۔

Advertisement

مئیر سکھر کو بریفنگ کے دوران ڈینگی فوکل پرسن ڈاکٹرشاہد نے بتایاکہ ڈینگی سےمتاثرہ مریضوں میں صرف ایک مریض کا تعلق سکھر کے نواحی علاقے بچل شاہ میانی سے ہےجبکہ زیادہ تر افراد کراچی میں کام کرتے ہیں یا ہوکر آئے ہیں۔

ڈینگی فوکل پرسن نے بتایاکہ 37 مریضوں میں 33 کو مکمل علاج معالجہ فراہم کرکے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

ڈینگی فوکل پرسن کے مطابق وائرس سے متاثرہ مریضوں کا تعلق شکارپور، میرپور ماتھیلو، خیرپور اور کشمور سمیت دیگر قریبی اضلاع سے ہے،اس وقت ڈینگی وارڈ میں 4 مریض زیر علاج ہیں۔

ڈاکٹر شاہد نے کہا کہ کراچی سے متاثر ہوکر سکھر آنے والے مریضوں سے ڈینگی پھیلنے کا خدشہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر