ڈینگی کےوارسردیاں شروع ہونےکےباوجودجاری

ڈینگی کے وار سردیاں شروع ہونے کے باوجودجاری، ملتان نشترہسپتال میں زیرعلاج پانچ مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ملتان،نشتر ہسپتال کی آسولیشن وارڈ میں 12 مریض زیرعلاج ہیں۔رواں سیزن کے دوران 205 شہری ڈینگی کا شکار ہو کر نشتر ہسپتال پہنچے۔
دوسری جانب حیدرآبادسول ہسپتال میں دو دنوں کے اندر ڈینگی کے مریضوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔مجموعی طور پرمریضوں کی تعداد 17 سے کم ہوکر 14 ہوگئی۔
سول ہسپتال کے ڈینگی وارڈ سے دو دنوں میں 3 مریض کامیابی کے ساتھ ڈسچارج کردیئے گئے۔سول ہسپتال میں ڈینگی کے دو وارڈ قائم ہیں۔
ڈاکٹر جاوید بھٹوکاکہناہے کہ مریضوں کی تعداد میں کمی ہوررہی ہے،مزید 3 مریض آج ڈسچارج ہوسکتے ہیں۔اس وقت ہسپتال میں موجود مریضوں کی تعداد 14 ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News