Advertisement
Advertisement
Advertisement

اینٹی بائیوٹکس کازیادہ استعمال بڑا خطرہ ہے

Now Reading:

اینٹی بائیوٹکس کازیادہ استعمال بڑا خطرہ ہے
اینٹی بائیوٹکس

پاکستان میں ا ینٹی بائیوٹکس ادویات کے خلاف مدافعت کے بڑھتے ہوئے مسئلے سے نمٹنےاور اس کی روک تھام کے لیےآگاہی مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ  برائے صحت  نےعالمی ادارہ صحت  کے تعاون  سے ا ینٹی بائیوٹکس ادویات کے خلاف مدافعت کے بڑھتے ہوئے مسئلے سے نمٹنےاور اس   کی  روک تھام کے لیےملک گیر ہفتہ وار آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے۔

اس سال اینٹی بائیوٹک آگاہی مہم  کا موضوع ” اینٹی بائیوٹکس کا مستقبل ہم سب پر منحصر ہے” رکھا گیا ہے۔

اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر قومی ادارہ صحت  میجر جنرل پروفیسر عامر اکرام کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی اینٹی بائیو ٹک کااستعمال  دنیا کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے۔اس کے مکمل تدارک کے  لیے تمام اداروں کو مل کر کام کرنا  چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ڈاکٹر ظفر مرزا بھی اس مسئلہ کو پاکستان کے صحت عامہ کے لیے سنگین تشویش کے طور پر لے رہے  ہیں اور اس حوالے سے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں ۔

Advertisement

پروفیسر عامر اکرام نے کہا کہ قومی ادارہ صحت نے انسانوں اور جانوروں کے شعبے  میں اینٹی بائیوٹک کے استعمال کے لئے قومی سطح کی حکمت عملی تیار کی ہے۔

Advertisement

ایگزیکٹو ڈائریکٹر قومی ادارہ صحت  نے کہا کہ ہم ان اقدامات پر کام کر رہے ہیں جو انسانوں اور  جانوروں کی صحت کو بہتر بنانے اور بیماری کی روک تھام کے لیےاٹھائے جاسکتے ہیں  اور جس سے اینٹی بائیوٹکس کے استعمال کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اینٹی بائیوٹکس کے خلاف مزاحمت کی وجہ سے مختلف بیماریاں اور انفیکشن دن بہ دن پیچیدہ ہوتے جا رہے ہیں۔اس وقت دنیا کے مختلف ممالک میں اینٹی بائیوٹکس  کے خلاف  مزاحمت  رپورٹ ہو رہی ہے ۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت کی ایک حالیہ رپورٹ  کےمطابق دنیا میں ہر سال لاکھوں افراد ’’اینٹی بائیوٹک مزاحمت‘‘کا شکار ہوجاتے ہیں ۔

 پاکستان اور دنیا بھر میں علاج معالجہ کے سلسلے میں   اینٹی بائیوٹک  کا غلط اور بے دریغ   استعمال نہ صرف  انسانوں بلکہ جانوروں کے لئےبھی خطرناک صورتِ حال اختیار کرتا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر