Advertisement
Advertisement
Advertisement

انسانی جسم کے حیرت انگیز خود کارافعال

Now Reading:

انسانی جسم کے حیرت انگیز خود کارافعال
انسانی جسم

انسانی جسم عجائبات کا مجموعہ ہے قدرت نے اس مشین میں ایسے ایسے انتظامات رکھے ہیں کہ جیسے جیسے تحقیق کے در وا ہوتے جارہے ہیں ، عقلِ انسانی حیران ہوتی چلی جارہی ہے۔

ہم اکثر اپنی روزمرہ کی زندگی میں معمولی مسائل کے لیے بھی ڈاکٹروں کی جانب دوڑ رہے ہوتے ہیں جبکہ قدرت نے ہمارے انسانی جسم میں ہی ایسے کئی انتظامات پوشیدہ کر رکھے ہیں کہ ہم بہت سے معمولی مسائل سے بآسانی چھٹکارہ حاصل کرسکتے ہیں۔

 یہاں ہم کو بتارہے ہیں انسانی جسم کے چند ایسے حیرت انگیز افعال جنہیں جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

گلے کی خراش

گلے میں خراش ہو تو اپنے کان کے اندر کھجلی کریں کیوں کہ کان کے اندر رگوں کی بناوٹ ایسی ہے کہ وہاں خارش کرنے سے آپ کے گلے کو خودبخود سکون پہنچے گا۔۔

Advertisement

کونسا کان تیز سنتا ہے؟

کسی نہایت شور والی جگہ پر کسی کو سننے میں دشواری ہے؟؟ تو کسی شخص کی بات سننے کے لیے دائیں کان کا استعمال کریں کیوں کہ دایاں کان انسانی آواز کو زیادہ تیزی اور زیادہ بہتری سے کیچ کرتا ہے۔

مجھے باتھ روم نہیں جانا

باتھ روم جانے کی سخت حاجت ہے لیکن باتھ روم پاس نہیں ہے۔کوئی بات نہیں اپنے پیارے لوگوں کے بارے زیادہ سے زیادہ سوچیں۔ یہ خیالات آپ کے دماغ کو مصروف کر دیں گے اور آپ کا دماغ بھٹک جائے گا۔

انجکشن کی تکلیف سے بچاؤ

اگلی دفعہ جب بھی انجکشن لگوانے جائیں جیسے ہی ٹیکے کی سوئی جسم میں گھسے آپ ہلکا سا کھانس دیں کیوں کہ کھانسی آپ کی ریڑھ کی ہڈی میں دباؤ پیدا کر دیتی ہے اور درد جو آپ کے دماغ کی جانب سفرکرنا ہی چاہ رہا ہوتا ہے اس کی شدت کم ہو جاتی ہے۔

Advertisement

تیزابیت سے چھٹکارہ

Advertisement

اگر آپ نے رات کو زیادہ کھانا کھا لیا ہے اور آپ نے کھانے کے بعد چہل قدمی بھی نہیں کی تو آپ اپنی بائیں جانب سوئیں۔ اس طرح آپ کی غذائی نالیاں آپ کے معدے سے نیچے رہیں گی اور آپ معدے کی تیزابیت محفوظ رہیں گے۔۔۔

دانت کا درد

دانت میں درد ہے تو کوئی مسئلہ نہیں۔ اپنے ہاتھ کی پچھلی جانب انگوٹھے اورشہادت کی انگلی کے درمیان برف رگڑیں۔ ہاتھ کے پچھلی جانب رگوں کا پھیلاؤ اس قسم کا ہے کہ منہ میں موجود دانتوں کا درد دماغ تک نہیں پہنچ پاتا۔

نکسیر سے بچاؤ

ناک سے خون نکل رہا ہے اور خون رک نہیں رہا؟؟ کاٹن لیں اور اپنا منہ کھول کر اوپر والے مسوڑے میں خالی جگہ رکھ کر زور سے دبا دیں کیوں کہ آپ کے ناک سے بہنے والا زیادہ تر خون مسوڑے کی اوپر والی جگہ سے آتا ہے۔۔۔

نروس ہیں؟

Advertisement

نروس ہیں؟ دل کی دھڑکن قابو نہیں ہو رہی؟؟ اپنے ہاتھ کے انگوٹھے کو منہ میں لے کر پھونکیں ماریں۔ ایسا کرنے سے ہاتھ کے انگوٹھے سے منسلک جو رگ دل کی دھڑکن کو کنٹرول کرتی ہے وہ اپنا کام تیز کر دے گی۔۔

پانی کے نیچے سانس لینا

پانی کے نیچے سانس لینا ہے؟؟؟ اکثر یوں ہوتا ہے کہ پانی کی تہہ میں جانے سے پہلے ہم ایک لمبا سانس لیتے ہیں تا کہ پانی کے نیچے زیادہ وقت گزار سکیں۔۔۔ایسا کرنا درست نہیں۔۔پانی کے نیچے جانے سے پہلے تیزی سے چھوٹے چھوٹے سانس لیں۔۔ اور پانی میں چلے جائیں۔۔اس طرح آپ کے دماغ کو آپ دھوکہ دینے میں کامیاب ہو جائیں کہ آپ کے پاس کافی آکیسجن جمع ہو گئی ہے کیوں کہ آپ کا دماغ ہی ہے جو آپ کو ڈراتا ہے کہ باہر آ جاو آکیسجین کم ہو ہو رہی ہے۔۔چھوٹے چھوٹے سانس لے کر پانی کی تہہ میں جانے سے آپ سات سے دس سیکنڈز زیادہ وقت گزار سکتے ہیں۔

ہاتھ پیرسن ہونے کاعلاج

ہاتھ یا پاؤں سو گئے ہیں؟؟ کوئی بات نہیں۔۔ابھی جگا لیتے ہیں۔۔اپنے سر کو دائیں سے بائیں یا کلاک وائز اور اینٹی کلاک وائز گھمانا شروع کردیں۔ چند سیکنڈز کے اندر اندر ہاتھ یا پاؤں نیند سے بیدار ہو جائیں گے۔

ہچکیاں آرہی ہیں؟؟ْ

Advertisement

 اپنے انگوٹھے اور دوسری انگلی(شہادت کی انگلی کے ساتھ والی) کو اپنی بھنووں (آئی برو) پر رکھیں اور ہلکا سا دبائیں۔کچھ دیر ایسا رہنے دیں ہچکی رک جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر