
ملک کےمختلف شہروں میں ڈینگی سےمتاثرہ افرادکی تعدادمیں بدستوراضافہ ہورہاہے، اسلام آبادمیں ڈینگی کےنئےکیسزسامنے آگئے۔
تفصیلات کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں پمزمیں 31 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
پمز کے ڈینگی وارڈ میں 35مریض زیرعلاج ہیں جبکہ پولی کلینک میں ڈینگی کے 7مریض زیر علاج ہیں۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق اب تک ڈینگی سے متاثرہ 6 ہزار جبکہ پمز میں 8 ہزار سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا۔ پنجاب میں اب تک ڈینگی کے13 ہزار700 سے زائد مریض رپورٹ ہوئے۔
دوسری جانب پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں ڈینگی کے کل 113کنفرم مریض زیر علاج ہیں۔
پچھلے چوبیس گھنٹوں میں پنجاب میں 40نئے مریض سامنے آئے جبکہ 38مریض ڈسچارج ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں 19، لاہور 11 , ننکانہ صاحب ، ساہیوال 02 اور اٹک ، فیصل آباد ، ملتان، گجرات اور سرگودھا 01، 01 کیس سامنے آیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News