
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پیدائش سے قبل بچے کی دماغی صحت کے لیے انار کا جوس غیرمعمولی اہمیت کا حامل ہے، لہذا کمزورحاملہ خواتین اس کا استعمال بڑھائیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکا ڈاکٹروں نے حاملہ خواتین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ حمل کے پہلے اور آخری تین ماہ کے دوران روزانہ انار کے جوس کا ایک گلاس ضرور پئیں۔
یہ تحقیقامریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی کے زیر انتظام انجام دی گئی ہے کہ جب نومولود بچوں کے دماغ کی صحت کی بات کی جاتی ہے تو اس کے لیے کچھ اقدامات ماں کو بچے کی پیدائش سے پہلے کرنا ہوتے ہیں، بالخصوص حمل کے اس دور میں جب بچے کی ماں کے پیٹ میں تیزی کے ساتھ نشو نما ہو رہی ہو۔
امریکی سائنسی جریدے PLOS one میں شائع ہونے والی اس رپورٹ کے مطابق رحمِ مادر میں بعض اوقات بچوں کو نشوونما میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، بچوں کا جسم ان کی عمر کی نسبت چھوٹا رہ جاتا ہے، بہت سے بچوں کو چلنے میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے۔
تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اس کا سبب بچے کو ماں کے پیٹ میں آکسیجن اور غذائی مواد کی کمی ہے۔
اس تحقیق پر کام کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر 10 میں سے ایک بچے کو آکسیجن کی کمی یا دماغی کمزوری کا سامنا ہوتا ہے اگر ماں کے پیٹ میں بچے کو آکسیجن کی کمی رہی ہو تو اس کی بینائی پر بھی منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق حمل کے ابتدائی 78 ہفتوں کے دوران اپنا طبی معائنہ کرانے والی 78 خواتین کو بتایا گیا کہ ان کے پیٹ میں بچے کی نشو نما سست روی کا شکار ہے۔
ماہرین نے مائیں بننے والی عورتوں کو طاقت کے کیپسول کھانے کے بجائے انار کا جوس پینے کا مشورہ دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News