Advertisement
Advertisement
Advertisement

89 ادویات میں 15 فیصد تک کی کمی کا اعلان

Now Reading:

89 ادویات میں 15 فیصد تک کی کمی کا اعلان
ادویات

وفاقی کابینہ نے لوگوں کو فوری ریلیف فراہم کرنے کی غرض سے زندگی بچانے والی ادویات سمیت 89 ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد تک فوری کمی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں کابینہ اجلاس کے فیصلوں کے بارے میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے صحت کے معاون خصوصی ظفر مرزا نے کہا کہ یہ قیمتیں میڈیسن پالیسی 2018ء کے تحت کم کی گئی ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم نے دو ماہ کے اندر ادویات پالیسی پر نظر ثانی کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی ادویات پالیسی تیار کی جارہی ہے جس کے تحت ادویات سازی کے شعبے کو باضابطہ بنایا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں معاون خصوصی نے کہا کہ کابینہ نے اتفاق رائے سے پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز کا نام ای سی ایل سے ہٹانے کو یکسر مسترد کیا ہے ۔

پاکستان نے بھارت سےادویات کی تجارت پرعائد پابندی ختم کردی

Advertisement

انہوں نے کہا کہ کابینہ کے سامنے ای سی ایل سے مختلف لوگوں کے نام ڈالنے اور ہٹانے سے متعلق چوبیس کیسز پیش کئے گئے جس نے ای سی ایل پر چار نام ڈالنے اور آٹھ نام ہٹانے کی منظوری دی جبکہ آٹھ دیگر کیسز پر فیصلہ موخر کردیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی خصوصی برتائو کے بغیر پاکستان میں ایک ہی اور یکساں قانون ہونا چاہئے۔

معاون خصوصی نے میڈیا کو آگاہ کیا کہ کابینہ نے آزاد کشمیر میں ایل او سی کے قریب رہنے والے لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے خصوصی مالیاتی پیکج کی منظوری دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 33 ہزار سے زائد خاندان جو ایل او سی پر بھارتی فائرنگ کا براہ راست شکار ہیں انہیں اس پیکج کے تحت سہ ماہی بنیادوں پر فی خاندان پانچ ہزار روپے دیئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ نے عالمی ادارہ صحت کی سفارش پر بھارت سے پولیو فنگر مارکر کی ایک بار درآمد کی منظوری دی ہے۔

 ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ٹیکس اصلاحات کی بھی کابینہ نے منظوری دی ہے اور وزیراعظم نے عوام کو سہولیات بہم پہنچانے کیلئے عوام دوست لائحہ عمل تیار کرنے کیلئے ایف بی آر کو ہدایت کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر