Advertisement
Advertisement
Advertisement

اب باپ بننے پر مردوں کو تین ماہ کی چھٹی دی جائے گی

Now Reading:

اب باپ بننے پر مردوں کو تین ماہ کی چھٹی دی جائے گی
باپ

اب باپ بننے پر مردوں کو تین ماہ کی چھٹی دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ نے بل منظور کرلیا ہے اور اب بچے کی ولادت پر صرف والدہ کو نہیں بلکہ والد کو بھی چھٹی ملے گی۔

یاد رہے کہ خاتون کو زچگی کیلئے چھ ماہ اور شوہر کو تین ماہ کی چھٹی دی جائے گی اور چھٹی نہ دینے پر ان کے ادارے کے خلاف کارروائی ہوگی۔

بل سینیٹرعینی مری نے پیش کیا،جسےکثرت رائے سے منظورکیاگیا اوربل میں واضح طور پر بتایا کہ اگر آجر، ملازمین کو چھٹی نہیں دیتے تو انکے خلاف کاروائی کی جائے۔

حکومت کی  جانب سے بل کی مخالفت کی گئی ، وفاقی وزیرحماد اظہرنے بتایا کہ ہمارے قانون میں پہلے ہی90  دن میٹرنٹی اور مرد کو 48 دن کی لیو دی جاتی ہے۔

Advertisement

وفاقی وزیر حماد اظہر نے بل کی مخالفت کی اور کہا کہ اتنی طویل 3 ماہ کی چھٹی بلاجواز ہے۔

دوسری جانب سینیٹ نے لازمی ٹیکے اور ہیلتھ ورکرز کے تحفظ کا بل بھی متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے۔

 بل میں کہا گیا ہے کہ والدین  بنیادی ٹیکوں کا کورس مکمل کروائیں کیونکہ  ویکسینشن نہ ہونے پر نادرا بچے کو فارم ب اور پیدائشی سرٹیفیکیٹ جاری نہیں کرے گا ، نہ ہی بچے کو اسکول میں داخلہ ملےگا۔

واضح رہے کہ  بل کے مطابق حکومت ہیلتھ ورکرز کو مکمل سیکورٹی فراہم کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر