Advertisement

پھلوں کے چھلکوں کو کوڑے دان میں ڈالنے سے پہلے یہ پڑ ھ لیں

 ہم میں سے بیشتر افراد اکثر پھلوں اور سبزیوں کے چھلکوں کو کچرے دان میں ڈال دیتے ہیں کیونکہ ہم ان کے لا تعداد فوائد سے با خبر ہی نہیں۔

لیکن اب پھلوں کے چھلکوں کو بے کار سمجھنا چھو ڑ دیں اور ان کے جو فوائد ہیں انھیں پڑھیں اور استعمال میں لانے کی کوشش کریں ۔

چینی یا براون شوگر؟

یہ با ت بھی قابل ذکر ہے کہ سبزیو ں اور پھلوں کے چھلکوں کو سنبھالنے سے ناصرف آپ کا ماحول صاف ہوسکتا ہے بلکہ  اس سے گھر خصوصا کچن کے مسائل بھی حل ہو سکتے  ہیں۔

ٹماٹر کے چھلکے

Advertisement

ٹماٹر روزانہ ہر گھر میں کھانا پکا نے میں استعمال ہو تا ہے لیکن یہ با ت تو بہت ہی کم لو گ جانتے ہیں کہ ٹما ٹرکے چھلکے وٹامنز اور نمکیات کی دولت سے مالامال ہوتے ہیں۔

 ٹما ٹر کے چھلکوں کا پیسٹ بنا کر اسے چہرے پر لگانے سے سورج کی روشنی سے متاثر ہونے والی جلد ٹھیک ہوجاتی ہے اور رنگت بھی نکھرتی ہے۔

لیموں کے چھلکے

لیموگر می ہو یا سردی کا موسم لیموں کا استعمال بھی اکثر گھرانو ں میں کثرت سے کیا جا تا ہے۔

لیموں کے چھلکے برتنوں کو چمکدار بنانے کے ساتھ ساتھ اس میں سے آنے والی بدبوکو بھی ختم کرنے کے لیے کارآمد سمجھے جاتے ہیں۔

 لیموں کے چھلکوں کا پیسٹ بنا کر اسے چہرے پر لگانے سے جلد پر مو جود داغ دھبے نا صرف کم ہو جاتے ہیں بلکہ چہرے کی رنگت بھی نکھرتی ہے۔

Advertisement

 اس کے ساتھ ساتھ لیموں کے چھلکے کو چائے دانی میں ڈالنے کے بعد اس میں تیز گرم پانی ڈال کر تھوڑی دیر کے لئے چھوڑ دیں اور پھر اسے صاف پانی سے دھو لیں، ایسا کرنے سے چائے دانی صاف اور اس کی بدبو ختم ہوجاتی ہے ۔

سیب کے چھلکے

ہم میں سےاکثر لوگ سیب کا چھلکا اتار کر ہی اسے کھاتے ہیں لیکن یہ غذائی اعتبا ر سے با لکل درست نہیں کیو نکہ ڈاکٹرز اور غذائی ما ہرین کااس بارے میں کہنا ہے کہ سیب کے چھلکے میں بے شمار فوائد ہیں۔

سیب کے چھلکوں کو کچرے دان میں پھینکنے سے بہتر ہے کہ آپ کھا لیں ورنہ آپ ان چھلکوں کو جمع کرکے اسے سورج کی روشنی میں خشک کرلیں جب یہ سیب کے چھلکے خشک ہوجائیں تو آپ اسے ایک شیشے کی برنی میں رکھ لیں۔

اس کے بعد گرم پانی کرکے اس میں خشک سیب کے چھلکے اچھی طرح ابال کر اس میں چند قطرے لیمو کے شامل کرکے اسے چھان لیں، یہ بہترین چائے ذائقے میں بہترین ہونے کے ساتھ ساتھ صحت کے لیے بھی بے حد مفید ثابت ہوتی ہے۔

آڑو کے چھلکے

Advertisement

آڑو کو غذائیت سے بھرپور پھل سمجھا جاتا ہے اور اس کے چھلکوں میں ایک ایسی خاصیت ہوتی ہے جس کا جلد پر استعمال کرنا اسے نرم و ملائم اور تروتازہ رکھتا ہے۔

آڑو کے چھلکوں پر تھوڑی سے چینی ڈال کر ہلکے ہاتھوں سے اسے چہرے پر مساج کر نے سے جلد کی گرد نکلے گی بلکہ جلد صاف اور چمکداربھی ہوجائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کتنی دیر کی نیند انسانی صحت کے لئے ضروری ہے؟
ڈپریشن جیسے مرض سے بچنے کے لئے اِن غذاؤں کا استعمال کریں!
خواتین مردحضرات کی نسبت طویل عرصے تک بیمار رہتی ہیں، تحقیق
والد کی آنت کی صحت نوزائیدہ بچے کی نشوونما پر اثر انداز ہوتی ہے، تحقیق
غصہ آپ کی زندگی کو کم کرسکتا ہے، تحقیق
لو برین‘‘ کیا ہے، اور یہ کیسے دو محبت کرنے والوں کی زندگی مشکل کردیتا ہے؟’’
Advertisement
Next Article
Exit mobile version