Advertisement

کروناوائرس کی دواقسام ماضی میں بھی دریافت ہوئیں،رپورٹس

چین

چینی شہرووہان سےپھوٹنے والا مہلک کرونا وائرس دنیا کے 16 ممالک میں اپنے پنجے گاڑ چکا ہے۔ خطرناک وائرس ابھی تک 170 جانیں لے چکا ہے۔

غیرملکی خبرایجنسیوں کی رپورٹس کےمطابق وائرس سےمتاثرہ سینکڑوں نئے کیسز سامنے آنے کےبعد متاثرین کی تعداد چھ ہزارسےبھی تجاوزکرگئی ہے۔

ماہرین صحت کےمطابق کروناجانوروں میں موجود وائرس کی ایک ایسی قسم ہےجس سے انسان بھی متاثرہوسکتے ہیں اوراس کی علامات عام نزلہ زکام جیسی ہوتی ہیں۔

ماہرین صحت کاکہناہے کہ  کمزور لوگوں میں کرونا وائرس کی ایک علامت سانس کے مسائل بھی ہوسکتے ہیں۔ متاثرہ افراد کی سانس یا چھینک سے کرونا وائرس دوسرے انسانوں میں منتقل ہوسکتا ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ کرونا وائرس کی ایک بڑی فیملی ہےجس کی دو اقسام سے ماضی میں بھی بڑی تعداد میں لوگوں کی اموات واقع ہوچکی ہیں۔ اس وائرس کی ایک قسم سارس 2002 جب کہ دوسری قسم مرس وائرس مشرق وسطیٰ میں 2012 میں سامنے آئی تھی۔

Advertisement

خطرناک وائرس درجنوں جانیں لے چکا تاہم ابھی تک اس مہلک وائرس کی ویکسین یا علاج موجود نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹریفک کے شور سے آپ کن امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟ماہرین نے بتادیا
بہتر صحت کے لیے دن بھر میں کتنا بیٹھنا، کھڑے ہونا، چلنا اور سونا چاہیے؟
لمبی زندگی کا حصول کیسے ممکن ہے؟
بھنویں بنوانے والی خواتین کے لئے تشویشناک خبر!
رات میں کیے جانے والے یہ 6 کام، جو آپ کے اگلے دن کو خوشگوار بنا سکتے ہیں
کیلے کے چھلکوں کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے!
Next Article
Exit mobile version