
کورونا وائرس سے محفوظ رہنے والے ماسک نایاب ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے استعمال ہونے والا این 95 ماسک میڈیکل اسٹورز پر ملنا مشکل ہو گئے ہیں۔
مقامی خبررساں کے مطابق عام وقت میں 100 روپے میں ملنے والا این 95 ماسک ہول سیلز دکانوں پر بلیک میں ساڑھے 350 سے 950 روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے۔
این 95 ماسک کی قیمت میں اضافہ کے بارے میں جب دکان داروں سے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ 3 ماہ سے ماسک کی سپلائی نہیں آئی ، پہلے کا اسٹاک ختم ہوچکا ہے جس کی وجہ سے قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
جاپانی جہاز میں مزید41 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق
یاد رہے کہ میڈیسن کی صرف چند دکانوں پر این 95 ماسک دستیاب ہے۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ این 95 ماسک اب مہنگے ہوگئے ہیں پہلے عام ماسک کا ڈبہ 120 روپے میں ملتا تھا لیکن اب 380 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ اس ماسک کی قیمت میں اضافی کی وجہ بتاتے ہوئے خریداروں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ سے ماسک غائب کرنے اور دگنی قیمت پر بیچنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News