Advertisement
Advertisement
Advertisement

آپ کی یہ خراب عادت موٹاپے کا سبب بن سکتی ہے

Now Reading:

آپ کی یہ خراب عادت موٹاپے کا سبب بن سکتی ہے
آپ کی یہ خراب عادت موٹاپے کا سبب بن سکتی ہے

نیند صحت کے لیے بے حد ضروری ہے۔ یہ توانائی کو بحال کرتی ہے اور خلیوں اور بافتوں کی مرمت و اصلاح کرتی ہے۔ جب نیند پوری نہ ہو تو انسان چڑ چڑا ہو جاتا ہے۔ توجہ کا ارتکاز کم ہو جاتا ہے اور تھکاوٹ محسوس ہونے لگتی ہے ۔

سائنسی تحقیق کے مطابق نیند کی کمی موٹاپے کا شکار بھی بناتی ہے۔ جو لوگ کم سوتے ہیں ان کی بھوک بڑھ جاتی ہے۔

نا مناسب نیند جسم میں لیپٹن نامی ہارمون کی مقدار کم کر دیتی ہے اور گریلین نا می ہارمون کی مقدار بڑھا دیتی ہے جو جسم کی خوراک کی طلب میں اضافہ کرتا ہے۔ یہ وزن بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے لہذا نیند کی کمی موٹاپے کا باعث بنتی ہے اور وزن میں اضافہ کرتی ہے ۔

 اگر آپ کو نیند کی کمی کا مسئلہ درپیش ہے تو یہ کمی دیگر مسائل کے ساتھ موٹاپے کا باعث بھی بن سکتی ہے۔ کیسے؟ آئیے جانتے ہیں ۔

طبی ماہرین موٹاپے کو نیند سے منسلک کرتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ نیند اور وزن کا ایک خاص تعلق ہے۔کم عمری میں اگر آپ روزانہ 10گھنٹےکے بجائے 6گھنٹے سوتے ہیں تو یہ عمل آپ کے ہارمونز پر اثر انداز ہوتا ہے۔

Advertisement

 مثال کے طور پر جو لوگ پوری نیند نہیں لیتے ان کے جسم میں گریلن زیادہ اور لیپٹن لیول کم ہوتا ہے اور یہ لیول کھانے کی اشتہا بڑھا دیتا ہے۔

خاص طور پر بہت زیادہ کیلوریز (چربی ) والی غذائیں کھانے کی خواہش پیدا ہوتی ہے جبکہ اپنی خواہشات کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت بھی کم ہوجاتی ہے۔

ان دونوں کا امتزاج بہت خطرناک ہے کیونکہ اس کا نتیجہ موٹاپے کی صورت میں نکلتا ہے جبکہ تھکاوٹ کا احساس الگ ہر وقت طاری رہتا ہے۔

یونیورسٹی آف کولوراڈوکی جانب سے کی گئی ایک تحقیق میں 100ایسے شرکا کو شامل کیا گیا، جنھوں نے ہفتے میں صرف5گھنٹے نیند لی، ایک ہفتے بعد جب ان افراد کا وزن کیا گیا تو اس میں تقریباً 2پاؤنڈ کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

نیند کی کمی لیپٹن اور گریلن نامی ہارمونز کو متاثر کرتی ہے۔ لیپٹن چربی کا ایک خلیہ ہوتاہے، جو ہارمون سے حاصل کیا جاتا ہے۔ یہ خلیہ دماغ کو جسم میں توانائی حاصل ہوجانے کا اشارہ دیتا ہے۔

لیپٹِن ہارمون جسم کو بتاتا ہے کہ اب مزید کھانے کی ضرورت نہیں، لہٰذا انسان کھانے سے ہاتھ روک لیتا ہے جبکہ گریلن نامی رطوبت ہمارے معدے اور چھوٹی آنت پر اثر انداز ہوتی اور بھوک کو کنٹرول کرتی ہے۔

Advertisement

یوں لیپٹن کی کمی اور گریلن کی زیادتی موٹاپے کا باعث بنتی ہے کیونکہ جب گریلن کا لیول بڑھتا ہے تو کھانے کی خواہش بھی بڑھتی ہے۔ اگر یہ ہارمون لگاتار بڑھتا رہے تو آپ کو بھوک زیادہ لگے گی، بھوک کی زیادتی زیادہ کھانے کا سبب بنتی ہےاور زیادہ کھانا موٹاپے کا۔

ایک بین الاقوامی تحقیق کے مطابق نیند کی کمی میٹابولک ہارمونز میں تبدیلیوں کا سبب بنتی ہے۔ تحقیق کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ درحقیقت کم نیند کے سبب ہمارے دماغی نیٹ ورک میں تبدیلیاں آنے لگتی ہیں اور یہ ہمیں وزن میں اضافہ کرنے والی خوراک کی جانب لے جاتی ہیں۔

کتنی نیند بہتر

طبی ماہرین عمر کے مختلف حصوں میں نیند کا دورانیہ مختلف بتاتے ہیں۔

٭پیدائش سے دو ماہ تک ۔۔12سے 18گھنٹے

٭ 3ماہ سے 1سال تک۔۔14سے 15گھنٹے

Advertisement

٭1سے 3سال تک۔۔12سے 14گھنٹے

٭3سے 5سال تک۔۔11سے 13گھنٹے

٭5سے8 سال تک۔۔10سے 11گھنٹے

٭12سے 18سال تک۔۔8.5 سے 9.25گھنٹے

٭18سال سے زائد عمر والے افراد۔۔7سے8گھنٹے

نیند کی کمی کیسے دور کی جائے؟

Advertisement

اگر آپ بھی نیند کی کمی کا شکار ہیں تو ذیل میں درج چند مفید مشورے نیند کی کمی دور کرنے میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں ۔

٭مختلف غذاؤں کا استعمال بھی بہتر اور پر سکون نیند کے لیے معاون ثابت ہوسکتا ہے۔ اپنی غذا میں اخروٹ، بادام، شکرقندی، گرم دودھ، وغیرہ شامل کریں۔ طبی ماہرین کے مطابق ان غذاؤں کا استعمال صبح یا شام کے وقت کیا جاسکتا ہے۔

٭بےخوابی کی شکایت دور کرنے کے لیے میلاٹونن نامی ہارمون بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔جسم میں اس ہارمون کے اضافے سے نیند میں باقاعدگی آتی ہے، اس لیے آپ کو ایسی غذا کا استعمال بڑھانا چاہیے جس سے جسم میں میلاٹونن زیادہ پیدا ہو مثلاً انناس، کیلے، کینو، ٹماٹر، جو اور مکئی وغیرہ۔

آپ کی بے خوابی کی وجہ آپ کا موبائل فون اور لیپ ٹاپ بھی ہوسکتے ہیں۔ یہ الیکٹرانک آلات ایک خاص طرح کی طاقتور نیلی روشنی خارج کرتے ہیں۔ اس روشنی کی وجہ سے جسم میں میلاٹونن ہارمون ٹھیک سے نہیں چھوٹ پاتا ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ 8گھنٹے پر سکون نیند لینی چاہیے اور کم ازکم 30 منٹ ورزش کر نی چاہیے۔ شام کے اوقات میں چاکلیٹ اور کافی جیسی اشیاءسے بھی گریز کرنا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر