Advertisement
Advertisement
Advertisement

سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کا کورونا کے حوالے سے پیغام

Now Reading:

سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کا کورونا کے حوالے سے پیغام
shaniera

پاکستان کرکٹر کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کورونا وائرس کی وجہ سے کاروبار کی بندش کے پیش نظر لوگوں سے نرمی کا رویہ اختیار رکھنے کا پیغام دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں لکھا کہ کاروبار کی بندش کے پیش نظر گھروں کے مالکان کو چاہیے کہ اپنے کرایہ داروں سے نرمی کا رویہ اختیار کریں۔

Advertisement

شنیرا اکرم نے لکھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان بھر میں کیفے، ریسٹوران، دکانیں ، جیمز، اسکول اور پارکس بند ہوگئے ہیں۔

لہزا اس مشکل وقت میں بلڈنگ اور فلیٹس کے مالکان کو چاہیے کہ وہ اپنے کرایہ داروں سے کرایہ لینے میں نرمی کا مظاہرہ کریں تاکہ  چھوٹے کاروبار والے لوگوں کو مشکلات درپیش نہ آئیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سماجی کارکن شنیرا اکرم نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ایک ٹوئٹ کیا تھا۔

شنیرا اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں ایک گندے ٹیشو پیپر کی تصویر شیئر کی تھی جس سے اُنہوں نے اپنا موبائل فون اور چارجر صاف کیا تھا۔

شنیرا اکرم نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ اگر ہمیں چراثیم سے پاک رہنا ہے تو اِس میں صرف ہاتھوں کو صاف رکھنا ضروری نہیں ہے۔

انہوں نے ٹوئٹر صارفین سے سوال کیا تھا کہ کیا آپ کو معلوم ہے کہ ہم کتنی بار اپنے موبائل کو ہاتھ لگاتے ہیں اور پھر وہ ہی ہاتھ اپنے چہرے پر بھی لگاتے ہیں؟

شنیرا اکرم نے کہا کہ میں نے ابھی اپنے موبائل فون اور چارجر کو صاف کیا ہے۔

Advertisement

اُنہوں نے مزید لکھا تھا کہ جب تک آپ یہ خود نہ کرلیں تب تک مجھ پر کوئی تبصرہ نہیں کریں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی تعداد 244 ہوگئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر