
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ایک بار پھر عوام سے اپنے ویڈیو پیغام کے ذریعے خود کو آئسولیشن میں رکھنے کی اپیل کردی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس تیزی سے ایک سے دوسے انسان میں منتقل ہورہا ہے اس کے لئے احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے عوام کے لئے اہم ویڈیو پیغام ۔۔@MuradAliShahPPP#CoronaVirusPakistan#CoronaVirusPakistan pic.twitter.com/j3QGqUkkvF
— PPP (@MediaCellPPP) March 21, 2020
انہوں نے کہا ہے کہ عوام احتیاط کے طور پر اپنے گھروں میں رہیں اور سماجی رابطے سئ گریز کریں تاکہ محفوظ رہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے سے6سے7فٹ کافاصلہ رکھیں اور علامات سنگین ہوجائیں تو کمشنر آفس میں کنٹرول روم سے رجوع کریں۔
دوسری جانب سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ مشکل فیصلے کرنے کا وقت آگیا ہے۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےگورنرسندھ، کور کمانڈر، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ پولیس سے تبادلہ خیال کیا۔
AdvertisementTime for some tough decisions. CM Sindh has discussed with Governor Sindh, Corps Commander Khi, DG Rangers & IG Sindh to ensure full implementation of Govt’s decision of keeping people at their homes. #SindhGovt will ensure that grocery & medical shops remain open
— SenatorMurtaza Wahab (@murtazawahab1) March 21, 2020
انہوں نے بتایا کہ لوگوں کوگھروں میں رہنے کے لیے حکومتی فیصلے پر عمل یقینی بنانے پر بھی غور کیا گیا۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سخت فیصلوں کا وقت آگیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News