
عالمی برادری سمیت کراچی والوں کے لیے پریشانی کا باعث بننے والے کورونا وائرس کے بعد شہر قائد میں کانگو وائرس کا کیس بھی سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے 100 سے زائد مریض رپورٹ ہونے کے بعد کانگو وائرس سے متاثرہ رواں برس پہلا مریض رپورٹ ہوا ہے، متاثرہ مریض کو جناح اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔
جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال میں رواں سال کونگو کا رپورٹ ہونے والا یہ پہلا کیس ہے ۔
جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ اسپتال کا آئسولیشن وارڈ کورونا کے لیے مختص ہے ، مریض کو دوسرے وارڈ میں رکھنے کا انتظام کررہے ہیں۔
ڈاکٹر سیمی جمالی نے بتایا کہ 40سالہ مریض کراچی کے علاقے پاک کالونی کا رہائشی ہے جبکہ پیشے سے قصائی ہے۔ مریض کو بلیڈنگ کی صورتحال میں اسپتال لایا گیا تھا جس کی حالت تشویشناک ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News