
نجی چینل پر چلنے والی غلط خبروں پر ڈائریکٹریٹر ہیلتھ بلدیہ عظمیٰ ڈاکٹر سلمی کوثر نے وضاحت کرتے ہوئے خبروں کی تردید کردی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ عباسی شہید ہسپتال کے کسی ڈاکٹر کو آئسولیشن میں نہیں رکھا گیا ہے بلکہ چند ڈاکٹرز کو احتیاطی تدابیر کے تحت اسکریننگ کے عمل سے گزارا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل جو اطلاعات موصول ہوئی تھیں اس کے مطابق کراچی کےسرکاری اسپتال عباسی شہید اسپتال کے 10 ڈاکٹروں کو کرونا وائرس کے شبے میں قرنطینہ منتقل کردیا گیا جبکہ اسپتال کے عملے کی جانب سے ڈاکٹروں کو اسکریننگ کے لئے ڈاکٹروں کےاسکریننگ کے لئے رہفر کردیا گیا ہے۔
پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ، کرونا وائرس کے شبے میں عباسی اسپتال کے ڈاکٹروں کو آئسولیٹ کردیا گیا، مشتبہ متاثرہ 10ڈاکٹروں میں آرایم او، پی جی اور ہاؤس آفیسر شامل ہیں۔
عباسی اسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹروں کو اسکریننگ کے لیے ریفر کر دیا ہے ، اسکریننگ کے بعد مزید ٹیسٹ کیے جانے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News