Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں کورونا کا ایک اور مریض، تعداد 6 ہوگئی

Now Reading:

پاکستان میں کورونا کا ایک اور مریض، تعداد 6 ہوگئی
پاکستان میں کورونا

پاکستان میں کورونا وائرس کے ایک اور مریض کی تصدیق ہوگئی ہے، کل مریضوں کی تعداد 6 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستان میں کورونا وائرس کے چھٹے کیس کی تصدیق کردی ہے۔

ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ کورونا وائر س کے مر یض کا تعلق صوبہ سندھ سے ہے، جس کی حالت مستحکم ہے۔

معاون خصوصی برائے صحت مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے متاثرہ شخص سے رابطے میں رہنے والے تمام افراد کا ٹیسٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے دو مریضوں کی تصدیق

دوسری جانب محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ 69 سالہ شخص 25 فروری کو ایران سے واپس آیا تھا، جس کی مانیٹرنگ کی جارہی تھی اور وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر اُس کا ٹیسٹ کیا تھا۔

اس تازہ اضافے کے بعد سندھ میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد تین ہوگی ہے جبکہ ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ اقراد کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس قبل پاکستان میں کورونا وائرس کے5 کیسز میں دو کا تعلق کراچی، دو کا وفاق اور ایک کا تعلق گلگت سے تھا۔

پاکستان میں سب سے پہلے  کورونا وائرس سے متاثرہ دو مریضوں کی تصدیق ہوئی تھی، چند روز قبل ایران سے کراچی واپس آنے والے 22 سالہ نوجوان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

ترجمان محکمہ صحت نے تصدیق کی ہے کہ 22 سالہ متاثرہ شخص اور اہلخانہ کونجی اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا تھا ۔

 یاد رہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ دسمبر دوہزار انیس میں مشرقی چین کے صوبے ہوبے کے شہر ووھان سے شروع ہوا تھا۔

اب تک پوری دنیا میں  مطابق دنیا میں اسی ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جن میں سب سے زیادہ تعداد میں مریض چین میں ہیں ۔ دوسرے نمبر پر ایران اور اٹلی ہیں جہاں سے بڑی تعداد میں کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔

اب تک اس وائرس سے دوہزار سات سو سے زائد افراد  لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ یہ وائرس چین کے تیس شہروں کے علاوہ دنیا کے اڑتیس ملکوں رمیں سرایت کرچکا ہے ۔

Advertisement

یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے موثر ترین انتظامات موجود ہیں اورایسی کسی بھی صورتحال میں شہریوں کو گھبرانے کی ضروری نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر