Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ڈرگ سیفٹی ریسرچ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ڈرگ سیفٹی ریسرچ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ
ڈرگ سیفٹی ریسرچ

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں کورونا وائرس کی فوری روک تھام کے لیےڈاکٹرز اور ماہرین صحت پر مشتمل ڈرگ سیفٹی ریسرچ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  صحت کے بارے میں معاون خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا کی زیر صدارت کورونا وائرس سے بچاؤ کا جائزہ اجلاس ہوا  ، جس میں میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔

اجلاس میں ملک بھر میں وبائی امراض کی فوری روک تھام اور نظام کے لیے لائحہ عمل تیار کیا گیا اور وبائی امراض کی روک تھام کے لیے ڈرگ سیفٹی ریسرچ یونٹ (ڈی ایس آر یو) قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر معاون خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا کہ ڈرگ سیفٹی ریسرچ یونٹ ممتاز ڈاکٹروں اور صحت کے ماہرین پر مشتمل ہوگا اور  اس اقدام کا مقصد وباوں کا تسلسل سے جائزہ لینا اور کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کےلئے ایک مربوط نظام کی موجودگی کو یقینی بنانا ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے  یہ بھی کہا کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی جانچ پڑتال یقینی بنانے کےلئے ایک موثر نظام نافذ کیاگیا ہے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس

 معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وبائی امراض کی مسلسل نگرانی اور فوری کارروائی کا مربوط نظام ہونا چاہے جبکہ  تمام ائیرپورٹس اور زمینی راستوں پر اسکریننگ کا مؤثر نظام موجود ہے۔

معاون خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا  کا مزید کہنا تھا کہ 5مارچ کو 22 ہزار مسافروں کی اسکریننگ ہوئی جبکہ ابھی تک 7 لاکھ 90 ہزار مسافروں کی زمینی اور ہوائی راستوں پر اسکریننگ کی گئی  ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ ڈی ایس آر یو قابل ڈاکٹرز اور ماہرین صحت پر مشتمل ہوگا جو وبائی امراض کی روک تھام کے لیے کلیدی کردار ادا کرے گا۔

کورونا وائرس سے بچاؤ کے  اجلاس میں سیکرٹری صحت ڈاکٹر توقیر شاہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر قومی ادارہ صحت اور پاک فوج کے نمائندے شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں اب تک کرونا وائرس کے 6 کیس سامنے آئے ہیں جن میں سے 2 کا تعلق کراچی سے ہے۔

Advertisement

کراچی اور اسلام آباد کے بعد گلگت بلتستان سے بھی کورونا وائرس کا ایک کیس سامنے آنےکے  کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر