معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کرونا وائرس سے عوام کو تحفظ دینے کے لئے ایمرجنسی بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت ایمرجنسی کور گروپ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
اجلاس میں ڈاکٹر ظفر کا کہنا تھا کہ وفاقی ور صوبائی حکومتیں مل کر عوام کو کروانا وائرس سے بچاؤ کے لئےکوشاں ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری ہے جس کے سا تھ ساتھ کرونا وائرس سے عوام کو تحفظ دینے کے لئے ایمرجنسی بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔
کرونا کے مریضوں کو ایران سے واپس لانے کا فیصلہ
ان کا کہنا تھا کہ ہوائی اور زمینی راستوں پر سکریننگ کے نظام کو موثر اور مضبوط بنایا گیا ہے جبکہ سرحد پار سے آنے والے پاکستانیوں کو ان کی رہائش تک پہنچانے کے بعد خیریت سے با خبر رہنے کا بندوبست کیا جارہا ہے۔
اجلاس میںوفاقی سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر سید توقیر شاہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر قومی ادارہ صحت پاک فوج کے نمائندے اورصوبائی حکومتوں کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔
یاد رہے کہ اس سے قبلمشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ان کی وزارت وزیراعظم عمران خان کے تبدیلی کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔
پیر کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحت کی سہولیات کی فراہمی وزیراعظم کی اولین ترجیح ہے اور کسی افسر کو صحت سے متعلق شکایات کے ازالے میں غیر ضروری تاخیر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
مشیر صحت نے کہا کہ میرٹ اور شفافیت یقینی بناتے ہوئے وزارت صحت میں بڑے پیمانے پر اصلاحات متعارف کرائی جارہی ہیں۔
دوسری جانب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 2028 پاکستانیوں کو ایران سے واپس لاکرانہیں کوئٹہ منتقل کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ایران سے مشتبہ پاکستانی مریضوں کو تافتان بارڈر سے منتقل کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ پاکستانی ایران میں ایک ہفتہ قرنطینہ مکمل کر چکے ہیں، وطن واپسی پر بھی ان مسافروں کو کوئٹہ میں ایک ہفتہ قرنطینہ میں رکھا جائے گااور اس سلسلے میں کوئٹہ میں انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ایران میں دوران قرنطینہ ان پاکستانیوں میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں، پاکستان میں ایک ہفتہ قرنطینہ میں علامات ظاہر نہ ہونے پر انھیں ڈسچارج کر دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
