اسلام آباد میں 1 جبکہ سندھ میں 2 کورونا وائس کے کیسز درج ہونے کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 31 ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج سندھ میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ٹسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ سندھ کو کراچی میں کورونا کے 2 نئے کیسز کے متعلق آگاہ کیا گیا جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 31 ہوگئی ہے۔
اجلاس میں نئے کیسز کے متعلو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ جو نیا مریض سامنے آیا ہے اُن کی سفری ہسٹری نہیں ہے، اُن کے والد یورپ سے آئے ہیں۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے اُن کے والد کا سیمپل بھی لینے کی ہدایت کردی ہے۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سرکاری افسران کے سفر پر پابندی لگادی ہے جبکہ اب افسران کی اسلام آباد روانگی پر بھی پابندی ہوگی، افسران اجلاس میں شرکت ویڈیو کانفرنس کے زریعے کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا قیدیوں کے لئے دو ماہ کی معافی کا اعلان
دوسری جانب سینٹرل جیل کراچی میں قید قیدی کو وائرس سے بچانے کے لئے خصوصی کاؤنٹر بنا دیا گیا ہے جبکہ پولیس اہلکار کو ماسک پہنے کے سخت ترین احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ کراچی سینٹرل جیل میں جیل میں 4 ہزار کے قریب قیدی موجود ہیں لیکن اب احتیاطی تدابیر کے مطابق تمام قیدیوں کو ایک دوسرے سے دور رکھا جارہا ہے جبکہقیدیوں کو حفاظتی تدابیر سے بھی آگاہ کیا جاچکا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر آئی جی جیل خانہ جات کی جانب سے سندھ بھر کی جیلوں میں قیدیوں کی2 ماہ کی سزا معاف کردی گئی ہے۔
آئی جی جیل خانہ جات سندھ نصرت مگھن نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر سندھ بھر کی جیلوں میں قیدیوں کی2 ماہ کی سزا معاف کرنے کا اعلان کردیا۔
اس ضمن میں باقاعدہ نوٹفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق سزا معافی کا اطلاق دہشت گردی، کاروکاری، نیب کیسز، ملک دشمنی اور جاسوسی میں ملوث اور فارن ایکٹ1946 کی خلاف ورزی کے تحت گرفتار قیدیوں پر نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
