
پاکستان میں کرونا سے متاثر مزید 10 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثر مزید 10 مریض صحت یاب ہوگئے۔
Another 10 patients of #COVIDー19 in #Sindh have recovered and their tests have come negative. Total number of patients who have recovered in Sindh are now 14. Alhamdolillah
— SenatorMurtaza Wahab (@murtazawahab1) March 24, 2020
اپنے پیغام میں ترجمان مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ کرونا وائرس میں مبتلا 10 مریضوں کے ٹیسٹ نیگیٹیو آئے جس کے بعد سندہ بھر میں کورونہ وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد اب 14 ہوگئی ہے ۔
کروناوائرس کا ایک اور مریض صحتیاب
یاد رہے اس سے قبل سندھ میں 4 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، جن میں سے 3 کا تعلق کراچی اور ایک کا حیدرآباد سے ہے جب کہ ایک مریض کا انتقال ہوچکا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کوروناوائرس کے آج 88 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 13 ، پنجاب میں 35 اور خیبرپختونخوا میں 40 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 407 ، بلوچستان میں 110 ، خیبرپختونخوا میں 78 ،اسلام آباد میں 15 ، گلگت بلتستان میں 80 ، پنجاب میں 281 اور آزاد کشمیر میں 1 مریض موجود ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News