
کرونا وائرس کی پیش نظر حکومت کی جانب سے فوری طور پر بڑے پیمانے پر میڈیکل آلات درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
این ڈی ایم اے کے ذرائع کے مطابق چائنہ سمیت 3 بڑے ممالک سے کرونا ٹیسٹ کٹس، وینٹیلیٹرز، ترمل سکینرز اور دیگر میڈیکل آلات امپورٹ کرنے کا آرڈر دے دیا گیا ہے جبکہ ڈیڑھ لاکھ ٹیسٹنگ کٹس، ایک ہزار سے زائد وینٹیلیٹرز، سکینرز منگوائے جا رہے ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ سامان کی ترسیل 3 مراحل میں ہونی ہے۔
کرونا کے مریضوں کے لیے، سانس کی بیماری کے لیے بڑے پیمانے پر سی پیپ آلات بھی منگوائے جا رہے ہیں، اگلے دو دنوں میں چائنہ سے 25 ہزار کرونا ٹیسٹنگ کٹس اور وینٹیلیٹرز کی پہلی کھیپ پہنچ جائے گی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ امپورٹ ہونے والا سامان چاروں صوبائی حکومتوں اور آرمد فورسز کو دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News