Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا کےبیشترممالک میں مہلک وائرس نے عمررسیدہ افراد کو متاثر کیا ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

Now Reading:

دنیا کےبیشترممالک میں مہلک وائرس نے عمررسیدہ افراد کو متاثر کیا ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا
وائرس کو کنٹرول

معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ دنیا کےبیشترممالک میں مہلک وائرس نے عمررسیدہ افراد کو متاثر کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ طبی عملے کے لیے ایک شارٹ ٹریننگ کورس کرائیں گے، جس میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف، نرسز اور دیگر عملہ شامل ہوگا۔
انہوں نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سےمتاثرہونے والے 62 فیصد مریضوں کی عمر اکیس سے پچاس سال کے درمیان ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ حکومت نے طبی عملے کو شارٹ ٹریننگ کورس کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نےمزید کہا کہ 5 اپریل تک ان شاءاللّٰہ فرنٹ لائن پر ڈیل کرنے والے عملےکو حفاظتی کٹس فراہم کردیں گے۔

Advertisement
معاون خصوصی صحت نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی پھیلاؤ کی ویسی رفتار نہیں، جیسی دیگر ممالک میں رہی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے صحت کے حوالے سے پیشگی اقدامات کئے، جس کی وجہ سے کورونا کے کیسز کم رپورٹ ہوئے۔
ڈاکٹر ظفر مراز نے کہا کہ دیگر ممالک میں ضعیف اور معمر افراد کورونا سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، پاکستان میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 1235ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملک میں مرض سے متاثرین کی عمریں 16 تا 50 برس کے درمیان ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبلقومی رابطہ کمیٹی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ چین نے جب لاک ڈاﺅن کیا تو انہوں نے لوگوں کے گھروں میں کھانا پہنچایا، پاکستانی طلبہ بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ ان کے ہاسٹل کے نیچے ضرورت کی ساری چیزیں پہنچ جاتی تھیں ۔ ہمارے پاس چین جیسا انفراسٹرکچر نہیں ہے اس لیے نوجوانوں کی ایک فورس بنارہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ وہ 31 مارچ کو وزیر اعظم کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کا اعلان کریں گے، 31 مارچ سے والنٹیئرز کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگا۔ ان نوجوانوں کو پورے پاکستان میں پھیلا دیں گے اور ان کے ذریعے لوگوں کے گھروں میں کھانا پہنچائیں گے۔

Advertisement

عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ وزیر اعظم فنڈ کا بھی اعلان کر ے ہیں جس میں لوگ عطیات جمع کرائیں گے، اس فنڈ کے ذریعے بیروزگار اور ڈیلی ویجز ملازمین کو پیسے دیے جائیں گے۔ احساس پروگرام کے ذریعے لوگوں کو براہ راست پیسے دیں گے اور ٹائیگر فورس بھی اپنے علاقوں سے لوگوں کا ڈیٹا اکٹھا کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر