Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ میں کورونا کا ایک اور مریض صحتیاب ہوگیا

Now Reading:

سندھ میں کورونا کا ایک اور مریض صحتیاب ہوگیا
murtaza

سندھ بھر میں کرونا وائرس کے 14 مریضوں میں سے ایک اور مریض صحتیاب اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

سندھ حکومت کے ترجمان مشیر  قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے اپنے ٹوئیٹ میں بتایا ہے کہ سندھ میں درج ہونے والے 14 کیسز میں سے ایک مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ باقی 13 مریضوں میں کو مختلف اسپتالوں کے آئسولیشن وارڈز میں رکھا گیا ہے۔

تعلیمی ادارروں کے لئے ہیلتھ ایڈوائزری جاری

یاد رہے کہ مرتضیٰ وہاب کے مطابق لاڑکانہ میں  کرو نا وائرس کے مریض کی تشخیص کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ اس سے قبل کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کو مدد کے لئے خط لکھا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے کراچی ائیرپورٹ پر قرنطینہ قائم کیا جائے، قرنطینہ کے قیام میں سندھ حکومت ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی۔

خط کے متن میں سندھ حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ قرنطینہ کے قیام سے بیرون ملک سے آنے والوں کو رکھنے میں معاونت ملے گی جبکہ فلو، نزلہ زکام، جسم کا درد، بخار میں مبتلا افراد کو قرنطیہ میں رکھنے کی تجویز بھی ظاہر کی گئی ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ ائیرپورٹ پر قرنطیہ کے قیام کے بعد مشکوک افراد کو رکھا جاسکے گا کیونکہ سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 14 کیسسز سامنے آچکے ہیں۔

خط میں بتایا گیا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے تمام مریض جناح انٹرنینشل ائیرپورٹ سے آئے ہیں جبکہ کورونا وائرس سے شہری علاقے متاثر ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر