Advertisement
Advertisement
Advertisement

صوبہ سندھ، پنجاب اور گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مزید 152 کیسز کی تصدیق

Now Reading:

صوبہ سندھ، پنجاب اور گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مزید 152 کیسز کی تصدیق
دارالحکومت

صوبہ سندھ، پنجاب اور گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مزید 152 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 1965 ہوگئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آج صوبہ سندھ، پنجاب اور گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مزید 152 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے 18 مریض پنجاب ،110 سندھ جبکہ گلگت بلتستان میں 24 مریض سامنے آئے ہیں۔
ترجمان وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہوکے ایک بیان کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 110 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کل کیسز کی تعداد 676 تک پہنچ چکی ہےجبکہ اس وقت 627 افراد زیر اعلاج ہیں ۔
ترجمان محکمہ صحت نے یہ بھی کہا کہ کراچی سے رپورٹ ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 274 ، حیدرآباد میں کل تعداد 128 ، لاڑکانہ میں 7 ، دادو اور جیک آباد میں 1، 1 جبکہ سکھر میں کل متاثرہ افراد کی تعداد 265 تک جاپہنچی ہے۔
وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے مزید کہا کہ تمام کرونا متاثرین کو صحت اصولوں کے پیش نظر آئیسولیشن اور قرنطینہ تک محدود رکھ کر اعلاج کی سہولیات دے رہے ہیں، اب تک 41 کرونا متاثرین صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ اب تک 8 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہو کر ہلاک ہوچکے ہیں۔

Advertisement
دوسری جانب ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں کوروناوائرس کے مزید 18 کیسز سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں کوروناوائرس سے متاثرہ افرادکی تعداد 674 تک پہنچ گئی۔
ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے کہا کہ تمام کنفرمریضوں کو دیگر افراد سے الگ آئسولیشن وارڈز میں رکھا گیا ہے اور طبیعت خراب ہونے پر مریضوں کو آئسولیشن وارڈز سے ہسپتال کے ایچ ڈی یو میں شفٹ کیا جاتا ہے جبکہ مریضوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔
ترجمان ہیلتھ کئیر نے یہ بھی کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں اور گزشتہ 14 روز میں متاثرہ ممالک سے آئے افراد گھر میں آئسولیشن اختیار کریں۔
ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے مزید کہا کہ متاثرہ ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں، محکمہ صحت کی ریپڈ رسپانس ٹیمیں مشتبہ مریض کو ہسپتال منتقل کر کے ٹیسٹ کروایں گی۔
دریں اثناءمحکمہ اطلاعات گلگت بلتستان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان میں 24 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو ئی جس کے بعد صوبے بھر میں میں کوروناوائرس کے کل کیسز کی تعداد 172 ہوگئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر